وہ کینیڈین یونیورسٹیاں، جہاں پاکستانی طالب علم مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں

ویب ڈیسک

مختلف ممالک سے طالبِ علم بیرونِ ملک تعلیم کے لیے کینیڈا کا انتخاب کرتے ہیں، جس کی وجہ یہاں کی یونیورسٹیوں کی طرف سے دی جانے والی اسکالرشپس ہیں، جن پر ہزاروں کی تعداد میں طالبِ علم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں پانچ ایسی کینیڈین یونیورسٹیوں کے بارے میں بتایا ہے، جن میں پاکستانی طالبِ علم بھی اسکالرشپ حاصل کر کے مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں

ان میں یارک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ٹورنٹو، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کارلیٹن یونیورسٹی اور سینٹ میریز یونیورسٹی شامل ہیں

یہ تمام یونیورسٹیاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی طالب علموں کو اسکالرشپس دیتی ہیں۔ ان کی اسکالرشپ میرٹ اور طلبہ کے ضرورت مند ہونے کی بنیاد پر دی جاتی ہیں

مذکورہ یونیورسٹیاں ہر سال کروڑوں ڈالر کے فنڈز غیر ملکی طالب علموں کو اسکالرشپس دینے کے لیے مختص کرتی ہیں

یونیورسٹی آف ٹورنٹو ہر سال دس کروڑ ساٹھ لاکھ کینیڈین ڈالر، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا ایک کروڑ کینیڈین ڈالر اور سینٹ میریز یونیورسٹی چھہتر لاکھ نوے ہزار کینیڈین ڈالرکے فنڈز غیرملکی طالب علموں کے لیے مختص کرتی ہے

تمام یونیورسٹیوں کے اسکالرشپس پروگرامز کے بارے میں متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اوپر ذکر کی گئی پانچ یونیورسٹیوں کے علاوہ کینیڈا کی جو دیگر یونیورسٹیاں اسکالرشپس دیتی ہیں، ان کی فہرست یہ ہے:
یونیورسٹی آف ونی پیگ مانیٹوبا
میک گل یونیورسٹی
فیئرلی ڈکنسن یونیورسٹی
یونیورسٹی آف واٹر لو
البرٹا یونیورسٹی
کوئینز یونیورسٹی
سائمن فریزر یونیورسٹی
نیو برنسوک یونیورسٹی
ساسکچیوان یونیورسٹی
مانیٹوبا یونیورسٹی
یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو
یونیورسٹی آف کیلگری
ڈلہوزی یونیورسٹی
میموریل یونیورسٹی آف نیو فاؤنڈ لینڈ،
کارلٹن یونیورسٹی
کویسٹ یونیورسٹی
سینیکا کالج
جارج براؤن کالج۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close