وہیل مچھلی کے مجسمے کی دُم نے ٹرین کو خطرناک حادثے سے بچالیا

ویب ڈیسک

یورپی ملک نیدرلینڈ میں وہیل مچھلی کے مجسمے نے ایک تیز رفتار میٹرو ٹرین کو پانی میں گرنے سے بچا لیا

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم  میں تیز رفتار میٹرو ٹرین اسٹاپ پر رکنے کے بجائے تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے پل کے نیچے پانی میں گرنے ہی والی تھی کہ ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں نصب وہیل کے مجسمے کی لمبی دم پر ٹرین چڑھا دی

روٹرڈیم کے علاقے اسپجکنیس میں میٹرو ٹرین کے آخری اسٹاپ پر پیش آنے والے اس حادثے کے وقت ٹرین میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر موجود نہیں تھا، تاہم ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں قریبی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلند قامت وہیل کے مجسمے کی دم پر ایک ٹرین ٹھہری ہوئی ہے. ٹرین اگر ایک انچ اور مزید آگے آتی تو نیچے پانی میں گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close