سینیئر سیاستدان ممتاز علی بھٹو انتقال کر گئے

نیوز ڈیسک

کراچی : سابق گورنر  و وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز  بھٹو  طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے. ان کی عمر اٹھاسی برس تھی

ممتاز بھٹو کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممتاز بھٹو کافی عرصے سے علیل تھے اور  ان کا انتقال اپنی رہائش گاہ پر ہوا

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو کی میت آبائی علاقے لاڑکانہ منتقل کی جائے گی اور ان کی تدفین بھی آبائی علاقے میں ہی کی جائے گی

ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے اور وہ سابق وزیراعلیٰ سندھ بھی رہے

ممتاز بھٹو نے آٹھویں گورنر سندھ اور بعدازاں تیرہویں وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close