Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اب ’ایمیزون ایلکسا‘ مرنے والے رشتہ داروں کی آواز میں بات کرے گی

By Akhtar Rasool
جون 27, 2022 2 Min Read
0

ایمیزون نے اپنے ایلکسا نامی ورچوئل اسسٹنٹ کے لیے ایک نئے فیچر کے تجربے کا انکشاف کیا ہے جو اسے صارفین سے ان کے ان پیاروں اور رشتہ داروں کی آواز میں بات کرنے کے قابل بناتا ہے، جو اب اس دنیا میں نہیں رہے

کمپنی نے اپنی سالانہ ’مارس کانفرنس‘ میں اس فیچر کا ڈیمو پیش کیا، اس کانفرنس میں ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک بچہ سونے سے قبل الیکسا سے اپنی مرحوم دادی کی آواز میں کہانی سنانے کو کہتا ہے

ایمیزون کے ’الیکسا اے آئی‘ کے سربراہ سائنسدان روہت پرساد نے اس موقع پر کہا ”جیسا کہ آپ نے اس تجربے میں دیکھا کہ کہانی سناتے ہوئے الیکسا کی آواز کے بجائے یہ بچے کی دادی کی آواز ہے“

روہت پرساد نے کہا ”ہم بلا شبہ مصنوعی ذہانت/ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے سنہری دور میں جی رہے ہیں، جہاں ہمارے خواب اور سائنس فکشن حقیقت بن رہے ہیں“

انہوں نے کہا ”اے آئی سسٹمز میں ’انسانی صفات‘ کو شامل کرنا کورونا وائرس کی وبا کے دور میں مزید اہم ہوگیا ہے، جب ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں“

انہوں نے کہا ”اگرچہ مصنوعی ذہانت اس دکھ کا ازالہ نہیں کرسکتی، لیکن مرنے والوں کی یادوں کو زندہ ضرور رکھ سکتی ہے“

روہت پرساد نے کہا ”اس کا مقصد ایلکسا کو انسانوں کے مزید قریب کرنا ہے تاکہ لوگ اسے ایک نئے احساس کے ساتھ قبول کر سکیں“

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا سسٹم ایک منٹ سے بھی کم وقت کی ریکارڈ شدہ آڈیو سن کر کسی کی بھی آواز کی نقل کرنا سیکھ سکتا ہے

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے، ایمیزون کی جانب سے یہ عام صارفین کے استعمال کے لیے دستیاب ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔

Tags:

Amazon Alexa
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سینٹرل جیل کراچی: قیدیوں کو چینی زبان سکھائی جانے لگی

Next

کالینن گراڈ کہاں ہے اور روس کے لیے اتنا اہم کیوں ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme