Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سینٹرل جیل کراچی: قیدیوں کو چینی زبان سکھائی جانے لگی

By Akhtar Rasool
جون 27, 2022 2 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سینٹرل جیل میں موجود قیدیوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے

چینی زبان سیکھنے کا یہ کورس چھ ماہ تک جاری رہے گا اور اس میں ابتدائی طور پر تیس قیدیوں نے داخلہ لیا ہے

قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی اصلاح کرنے کے مقصد کے تحت سندھ بھر کی جیلوں میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، سینٹرل جیل کراچی میں چینی زبان سکھانے کا کورس بھی اسی کا حصہ ہے

اس حوالے سے ابتدائی کورس ڈیزائن کیا گیا جس میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والے جملے، گرامر، گنتی اور دیگر چیزوں کو شامل کیا گیا ہے، سینٹرل جیل میں چینی زبان سیکھنے کے پروگرام میں ابتدائی طور پر تیس قیدیوں نے ایڈمیشن لیا ہے ، جنہیں متعلقہ کتابیں اور دیگر لٹریچر بھی فراہم کردیا گیا ہے

ایک کمرے کو اس کام کے لیے باقاعدہ کلاس بنایا گیا ہے، جس میں نصب بورڈ چھوٹے چھوٹے جملے لکھے گئے ہیں، جیسے سلام دعا کرنا، گڈ مارننگ، گڈ آفٹر نون، حال احوال پوچھنا وغیرہ شامل ہیں

پروگرام کے تحت ہر کلاس کے اختتام پر قیدیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ چینی زبان میں بات چیت کی عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے

چینی زبان سکھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی جانب سے اس پروگرام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور توقع سے بڑھ کر انہیں کورس میں شامل افراد کی دلچسپی نظر آرہی ہے، کیونکہ قیدی چینی زبان سیکھنے کی لگن اور جذبے سے سرشار ہیں اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یہ زبان سیکھ رہے ہیں

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں چھوٹے چھوٹے جملے سکھائے جارہے ہیں، پہلا بنیادی کورس چھ ماہ کا ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد پھر ایڈوانس کورس کا اجرا کیا جائے گا، پھر بتدریج مرحلہ وار کورس کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ قیدی مکمل طور پر چینی زبان میں بات چیت کرنے کے قابل بن سکیں

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو مختلف قیدی اپنی پرفارمنس پیش کر رہے ہیں لیکن حمزہ نامی ایک قیدی اس وقت بولنے، لکھنے اور بات کرنے میں ٹاپ پر ہے

دوسری جانب سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح کے لیے ہی ’چینی لینگویج کورس‘ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ رہائی کے بعد قیدی جب باہر نکلیں تو وہ معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں اور دوبارہ جرائم کی طرف مائل نہ ہوں۔

Tags:

Central Jail KarachiChinese languageInmates
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پرانے سرمایہ درانہ نظامِ معیشت کا نیا جال: کارپوریٹ کلچر

Next

اب ’ایمیزون ایلکسا‘ مرنے والے رشتہ داروں کی آواز میں بات کرے گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme