Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اب راستہ ڈھونڈنا اور بھی آسان۔۔ گوگل تھری ڈی میپ متعارف

By Akhtar Rasool
جون 19, 2023 2 Min Read
0

گوگل میپ دنیا میں راستے تلاش کرنے کے لیے سب سے زیادہ مقبول سروس ہے۔ اس کا مقصد نئے لوگوں کو اپنی منزل اور سیاحتی دوروں کے دوران مدد فراہم کرنا ہے۔ گوگل میپ کی سہولت جتنی آسان ہے، اسی قدر مفید بھی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ آج کل ٹریفک جام سے بچنے یا جلد سے جلد اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں

نہ صرف عام لوگ بلکہ آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیاں اور پیدل چلنے والے افراد بھی ہر وقت اپنے موبائل پر گوگل میپ یا لوکیشن کو کھلا رکھتے ہیں تاکہ انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں آسانی ہو

گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں یہ فیچر لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے

لیکن گوگل میپ سے راستہ ڈھونڈنا اب مزید آسان ہو گیا ہے۔ حال ہی میں گوگل نے اپنی اس مقبول ترین سروس میپس میں صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا لیا ہے

امریکا میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کا نام امرسیو ویو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے

یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے، جس کی مدد سے آپ باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر کے تحت آپ ٹریفک کی معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں

اس نئے فیچر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا، جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ سمجھ سکتے ہیں

اس کے علاوہ گوگل میپ سڑک کی موجودہ صورت حال کا صحیح اندازہ دینے کے لیے ٹریفک کی صورتحال بھی دکھائے گا

یہ فیچر اگلے ماہ میں سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ فیچر پہلے مرحلے میں ایمسٹرڈیم، برلن، ڈبلن، فلورنس، لاس ویگاس، لندن، لاس اینجلس، میامی، نیو یارک سٹی، پیرس، سان فرانسسکو، سان ہوزے، سیئٹل، ٹوکیو اور وینس سمیت صرف پندرہ شہروں کے لیے شروع کیا جائے گا۔

اس فیچر کی اچھی بات یہ ہے کہ اس سے آئی فون کے علاوہ اینڈرائڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Tags:

3d view in google mapapple vision pro is expensivecreate 3d terrain from google earthcreating 3d animated travel map in google earthgooglegoogle 3d maps indiagoogle earthgoogle earth appgoogle earth progoogle earth’s 3d imagery explainedGoogle Mapgoogle map 3dgoogle mapsgoogle maps data in blendergoogle maps fishinggoogle maps launched live viewgoogle maps secretsgoogle maps street viewgoogle maps tipsgoogle maps tips and tricksgoogle maps tricksgoogle productsgoogle street viewgoogle street view in indiahow do we map the milky wayhow is the apple vision pro?import google maps into revitis the apple vision pro worth $3499?new google earthrenderdoc google mapsshot tracer google earthsurveying google earthuse live view on google mapswhy google map is not clear in india
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مظفرآباد: ’نقل نہ کروانے‘ پر ساتھی طالب علم کو قتل کرنے پر چار گرفتار

Next

’بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی‘ اگر ایسا ہے تو یہ عینک آپ کی مدد کرے گی!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme