Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

’بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی‘ اگر ایسا ہے تو یہ عینک آپ کی مدد کرے گی!

By Akhtar Rasool
جون 19, 2023 2 Min Read
0

بائیس سالہ طالب علم نے اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنایا ہے، جس کو پہن کر آپ لوگوں سے بات چیت کے دوران ان کے سوالوں کا بآسانی جواب دے سکتے ہیں

اگر آپ بولنے کے لیے الفاظ بھول جاتے ہیں، آپ کو لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران گھبراہٹ ہوتی ہے اور اس وجہ سے آپ سماجی تعلقات سے دور رہتے ہیں تو یہ سافٹ ویئر آپ ہی کے لیے بنا ہے

کسی پارٹی میں لوگوں سے بات چیت کے دوران آپ کے پاس بولنے کے الفاظ نہ ہوں، انٹرویو کے دوران گھبراہٹ کی وجہ سے سوال کا جواب ذہن میں نہ آرہا ہو تو بائیس سالہ طالب علم برائن چیانگ نے آپ کے مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے

یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم برائن چیانگ نے ایک سافٹ ویئر کوڈ تیار کرنے کے لیے دوستوں کے ایک گروپ کو اپنے ہاسٹل میں جمع کیا

ان طالب علموں نے اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کر کے رِز جی پی ٹی (RizzGPT) کے نام سے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا تو انسان کو گفتگو کے دوران الفاظ کے چناؤ میں مدد کرسکتا ہے

یہ ایک لینس (Lens) ہے، جسے عینک پر لگا کر آپ استعمال کر سکتے ہیں، رِز جی پی ٹی کو بریلیئنٹ لیبز نامی ادارے نے ڈیزائن کیا ہے, لینس کی اسکرین پر کیمرہ، مائکروفون اور پروجیکٹر موجود ہے جسے کے ذریعے الفاظ ظاہر ہوتے ہیں، جو صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں

چیانگ کہتے ہیں کہ رز جی پی ٹی بنیادی طور پر آپ کی دوسرے لوگوں سے بات چیت کو غور سے سنتا ہے، یہ آپ کو بتاتا ہے کہ ’آپ کو آگے کیا کہنا ہے‘

چیانگ اور ان کے دوستوں نے مائیک کا استعمال کرتے ہوئے لینس کے پیچھے پیچیدہ کوڈ کا استعمال کیا ہے، جو بعد میں جملے بن کر ظاہر ہوتے ہیں، تاہم اس کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اسے وائی فائی کے ساتھ کنیکٹ کرنا ہوگا

چیانگ کہتے ہیں کہ یہ سافٹ ویئر ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، اس میں ابھی مزید تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے ابتدائی مراحل میں ہونے کی وجہ سے اس کے استعمال میں کچھ مشکلات آ سکتی ہیں، مثال کے طور پر یہ گفتگو کے دوران پانچ سیکنڈ بعد ردعمل دیتا ہے، جو دو لوگوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو عجیب بنا سکتا ہے

وہ کہتے ہیں کہ اس ڈیوائس کو بنانے کا مقصد کمرشلائیزیشن نہیں بلکہ صرف ایک تجربہ کرنا تھا

ان کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ ’آگے کیا بولنا ہے‘، ’میرے خیال میں یہ ان لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے جو سماجی اضطراب کا شکار ہیں اور انہیں دوسروں سے بات چیت میں مشکل پیش آتی ہے۔‘

Tags:

Artificial Intelligenceartificial intelligence basicsartificial intelligence camera sensorartificial intelligence contact lensesartificial intelligence explainedartificial intelligence in google mapsartificial intelligence malayalamartificial intelligence photographyartificial intelligence road mapartificial intelligence tutorialcameras vs artificial intelligencetypes of artificial intelligencewhat is artificial intelligence
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب راستہ ڈھونڈنا اور بھی آسان۔۔ گوگل تھری ڈی میپ متعارف

Next

فلم ’پٹھان’ کا ریکارڈ توڑنے والی ’آدی پُرُش‘ تنازعات میں کیوں گھری ہوئی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme