Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اسرائیل کے خلاف ’طوفان الاقصی‘ شروع کرنے والے محمد الضیف کون ہیں؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 9, 2023 3 Min Read
0

محمد الضیف کا پیدائشی نام محمد دياب إبراهيم المصری ہے لیکن اسرائیلی فضائی حملوں میں بچ نکلنے کے بعد انہوں نے خانہ بدوش طرز زندگی اختیار کی اور بعد میں الضیف کے نام سے مشہور ہوئے۔

اسرائیل کے خلاف حالیہ ’آپریشن طوفان الاقصیٰ‘ کے حوالے سے محمد الضیف کا نام سامنے آیا ہے، جو فلسطینی گروپ حماس کے عسکری ونگ ’عز الدین القسام بریگیڈ‘ کے جنرل کمانڈر ہیں

غزہ کے خان یونس پناہ گزین کیمپ میں 1965 میں پیدا ہونے والے محمد الضیف 1990 میں حماس فلسطینی گروپ حماس کا حصہ بنے

حماس میں شمولیت کے بعد 2002 میں محمد الضیف اس کے لیڈر بنے

محمد الضیف کی اہلیہ، سات ماہ کا شیرخوار بیٹا اور تین سالہ بیٹی 2014 میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے

محمد الضیف کا پیدائشی نام محمد دياب إبراهيم المصری ہے، لیکن اسرائیلی فضائی حملوں میں بچ نکلنے کے بعد انہوں نے خانہ بدوش طرز زندگی اختیار کی اور بعد میں الضیف کے نام سے مشہور ہو گئے، جس کا عربی میں مطلب ’مہمان‘ ہوتا ہے

اسرائیلی انہیں بھوت یعنی ’دی گھوسٹ‘ بھی کہتے ہیں کیوں کہ ان کی کوئی تازہ تصاویر موجود نہیں ہیں اور ان کے ساتھیوں کے مطابق وہ ایک جگہ پر ایک رات سے زیادہ قیام نہیں کرتے اور کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی رات میں دو یا تین بار اپنی جگہ تبدیل کر لیتے ہیں

اپنے شیر خوار بیٹے، تین سالہ بیٹی اور اپنی اہلیہ کو اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کھونے والے الضیف پر اسرائیلی فوجیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ اس الزام میں 1995 سے اسرائیلی فوج کے انتہائی مطلوب شخص ہونے کے باوجود محمد الضیف گذشتہ دو دہائیوں میں قتل کی سات کوششوں میں محفوظ رہے ہیں

یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے انہیں فلسطین کا سب سے مطلوب شخص اور ’نو زندگیوں والی بلی‘ قرار دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرے میں بچ نکلنے کی بھرپور صلاحیت کے مالک ہیں

بلی اور چوہے کے اس طویل کھیل نے اسرائیلی فوج کو مایوس کر دیا ہے، جس کا مقصد حالیہ لڑائی کے دوران حماس کے بہت سے سرکردہ کمانڈروں کو جان سے مارنا تھا

محمد الضیف خود پر ہونے والے پہلے قاتلانہ حملے میں ایک آنکھ سے محروم ہو چکے ہیں۔ جبکہ دوسرے قاتلانہ حملے میں انہوں نے بازو کا ایک حصہ کھو دیا تھا

سات اکتوبر کو ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی، جس میں اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصیٰ‘ نامی ایک آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حماس کے مطالبات تسلیم نے کیے تھے اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی

اس آڈیو ریکارڈنگ میں یہ آواز محمد الضیف کی ہی تھی، جنہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے ”ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب بہت ہوا۔ یہ زمین پر آخری قبضہ ختم کرنے والی عظیم جنگ کا دن ہے“

ساتھ ہی اپنے آڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستان کا ذکر بھی کیا اور پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور آپریشن طوفان الاقصیٰ کی حمایت کریں۔

Tags:

IsraelIsrael Attackisrael attack palestineisrael attackedisrael newsisrael palestineisrael palestine conflictisraeli forcesisraeli police attack mosqueisraeli police attack palestiniansland of israelmasjid e aqsa israel attackmuhammad shaikh exposedmuhammad shaikh fitnapalestine and israelpalestine vs israel war explainedpalestinian protests in israelprophet muhammadthe last battlewho is allahwho was khalid bin waleed
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حماس نے تباہ کن حملے کی منصوبہ بندی سے اسرائیل کو کیسے چکما دیا؟

Next

جنگ کو ’صہیونی وجود‘ کے مرکز تک لے کر جائیں گے، حماس رہنما۔۔ اسرائیل کا باضابطہ طور ’حالتِ جنگ کا اعلان‘ لیکن اس کا مطلب کیا ہے؟َ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme