Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اسپین کا پورا گاؤں برائے فروخت، قیمت صرف ساڑھے پانچ کروڑ روپے!

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2022 3 Min Read
0

یورپی ملک اسپین کے شمال مغرب میں واقع سالٹو ڈی کاسٹرو نامی پورا گاؤں برائے فروخت ہے اور اس کی قیمت دو لاکھ 59 ہزار امریکی ڈالر یا پاکستانی روپے کے حساب سے صرف پانچ کروڑ 61 لاکھ روپے ہے

یہ گاؤں پرتگال کی سرحد سے متصل ہے اور اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے تقریباً تین گھنٹے کی مسافت پر زمورا صوبے میں واقع ہے

اس گاؤں میں ایسی کئی عمارات ہیں، جو کسی چھوٹے ہسپانوی قصبے میں نظر آنے کی توقع کی جا سکتی ہے

ان میں چوالیس رہائشی مکانات، ایک ہوٹل، ایک اسکول اور ایک میونسپل سوئمنگ پول کے ساتھ ساتھ ایک بیرک بھی شامل ہے، جہاں پہلے سول گارڈ رہتے تھے

لیکن اس گاؤں میں ایک چیز ایسی ہے، جو نظر نہیں آتی۔ وہ ہے آبادی! یہ گاؤں تقریباً تین دہائیوں سے بے آباد ہے

اس کے موجودہ مالک نے 2000ع کی دہائی کے آغاز میں اسے خریدا تھا اور ان کا ارادہ تھا کہ وہ اسے ایک سیاحتی مقام بنائیں گے۔ تاہم یورو زون کے بحران نے ان کے منصوبے کو پنپنے نہیں دیا

اس گاؤں کے مالک کی نمائندگی کرنے والے رونی روڈریگیز کا تعلق رائل انوویسٹ کمپنی سے ہے۔ ان کا کہنا ہے ” اس کے مالک کا خواب تھا کہ یہاں ایک ہوٹل بنے لیکن پھر یہ منصوبہ معطل کر دیا گیا۔ وہ اب بھی چاہیں گے کہ یہ منصوبہ مکمل ہو“

جس ویب سائٹ پر اس گاؤں کی فروخت کا اشتہار لگایا گیا ہے، اس پر اَسی سالہ مالک کی جانب سے کہا گیا ہے ’میں اسے اس لیے بیچ رہا ہوں کیوں کہ میں شہر کا رہنے والا ہوں اور گاؤں کا خیال نہیں رکھ سکتا۔‘

اس اشتہار نے کافی دلچسپی پیدا کی ہے اور ایک ہفتہ قبل اشتہار لگنے کے بعد سے اب تک پچاس ہزار افراد اس سائٹ کا دورہ کر چکے ہیں

روڈریگیز کہتے ہیں ”تین سو افراد نے اس گاؤں کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جن میں روس، فرانس، بیلجیئم اور برطانیہ سے لوگ شامل ہیں۔ ایک شخص نے تو پیسہ بھی ظاہر کر دیا تھا“

سالٹو ڈی کاسٹرو نامی گاؤں ایک بجلی بنانے والی کمپنی نے اپنے اہلکاروں کے لیے تعمیر کیا تھا، جو قریب ہی ایک ڈیم بنا رہے تھے

جیسے ہی یہ ڈیم مکمل ہوا، یہاں کے رہائشی بھی کوچ کر گئے اور 1980ع کی دہائی تک یہ گاؤں آبادی سے مکمل طور پر خالی ہو گیا

اس گاؤں سے ملحقہ علاقہ بھی ’خالی اسپین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں دیہی آبادیاں تو موجود ہیں لیکن شہروں کی سہولیات کا فقدان ہے

اس گاؤں کو پہلے بھی فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس وقت اس کی قیمت ساڑھے چھ ملین یورو رکھی گئی تھی۔ لیکن یہاں موجود عمارتوں کی مخدوش حالت کی وجہ سے کوئی خریدار سامنے نہیں آیا اور پھر اس کی قیمت بھی کم ہوتی چلی گئی

واضح رہے کہ اس وقت گاؤں کی جو قیمت رکھی گئی ہے، اس میں میڈرڈ یا بارسلونا کے متمول علاقوں میں صرف ایک بیڈ روم والا اپارٹمنٹ خریدا جا سکتا ہے

تاہم اس گاؤں کو خریدنے کے خواہشمند کے پاس پیسے کی فراوانی ہونی چاہیے، اگر وہ واقعی اسے ایک سیاحتی مرکز بنانا چاہتا ہے

ویب سائٹ کے مطابق ”گاؤں کو مکمل طور پر فعال اور منافع بخش بنانے کے لیے دو ملین یورو تک کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔“

Tags:

EuropesaleSpainvillage
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملیر اور لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں

Next

ایک دعاِ مغفرت عقلِ سلیم کے لیے بھی۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme