Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا اور چین کی سرد جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی، اقوام متحدہ کا انتباہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 20, 2021 2 Min Read
1

جنیوا : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور چین سرد جنگ سے باز رہیں بصورت دیگر یہ آگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکا اور چین کو اپنے تنازعات فوری طور پر حل کرنے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر  دونوں ممالک اپنے مکمل طور پر غیر فعال تعلقات کو بحال نہیں کرتے، دو بڑے اور انتہائی بااثر ممالک کے درمیان مسائل باقی دنیا تک پھیل جائیں گے

اقوام متحدہ کے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت ہمیں پہلے ہی کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، جب کہ بدقسمتی سے دو اہم اور طاقتور ممالک ان مسائل سے نبرد آزما ہونے میں مدد کرنے کے بجائے اختلاف اور مسائل میں الجھے ہوئے ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی معاشی طاقت ہیں، جو کورونا ویکسینیشن اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، تاہم اس میں دونوں کی سرد جنگ رکاوٹ بن رہی ہے اس لیے ہمیں ان دو طاقتوں کے درمیان ایک فعال تعلق کو دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی چین کے ساتھ معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے حریف ملک پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو دگنا کردیا تھا اور یہ معاشی جنگ ٹرمپ کے دور کے خاتمے کے باوجود تاحال جاری ہے. افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد چین وہاں اپنے پنجے گاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جو کہ شکست خوردہ امریکا کی دم پر پیر رکھنے کے مترادف ہے. ایسے میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے مذکورہ اندیشے کا اظہار کیا ہے.

مزید خبریں:

  • روس، یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو قتل کر دیا

  • نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ کیا، حقائق سامنے آنے لگے

  • بھارت نے ہماری ٹیکنولوجی کا پاکستان کے خلاف غلط استعمال کیا، امریکی کمپنی

  • جلال آباد: طالبان کی گاڑیوں پر حملے، کم از کم دو افراد ہلاک

  • سوری…غلطی سے سات معصوم بچوں سمیت دس بے گناہ لوگ مار دیے!

  • دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودی عرب کا ارضیاتی عجوبہ

  • ملا عبدالغنی برادر کے طالبان حکومت سے اختلافات کی اطلاعات

Tags:

AmericaChinaCold WarGeopoliticsUNOWorld Economy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوٹیوب کے پوڈکاسٹ پروگرام سے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں

Next

ہولناک قتل، جہاں سگریٹ کے خالی فلٹر نے ملزم تک رسائی دی

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme