Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یوٹیوب کے پوڈکاسٹ پروگرام سے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں

By Akhtar Rasool
ستمبر 20, 2021 2 Min Read
0

سان فرانسسکو : ویسے تو یوٹیوب پر ہر ایک سیکنڈ میں سیکڑوں پوڈ کاسٹ اپ لوڈ ہوتے ہیں، لیکن اب یوٹیوب نے باضابطہ اپنا پوڈ کاسٹ جاری کیا ہے تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد اس جانب راغب ہو سکے

یاد رہے کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیو کے لیے پہلے بھی اپنے صارفین کو ترغیب اور سہولیات پیش کی تھیں

دی اپلوڈ کے نام سے یوٹیوب نے اپنے پوڈکاسٹ کی پہلی قسط پیش کی ہے، جس میں آگے مزید سہولیات کا اعلان متوقع ہے۔ اس پوڈکاسٹ کو ’دی اپلوڈ: دی کریئیٹر اکانومی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہر قسم کے تخلیق کاروں کو اظہار اور رقم کمانے کا موقع فراہم کرنا ہے

ویسے یوٹیوب سے رقم کمانے کا لگا بندھا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سوشل میڈیا میں تحریک پیدا کی جائے اور انہیں اپنے شوق سے آگاہ کیا جائے۔ اس کے بعد متعلقہ شعبے کی وڈیوز، آڈیوز بنا کر رقم کمائی جائے۔ اس کے بعد مارکیٹنگ، افلیئٹ مارکیٹنگ اور کاروبار کو وسعت دینا ہوتا ہے

لیکن یوٹیوب نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے پوڈکاسٹ میں یوٹیوب کے کامیاب ترین افراد کے انٹرویو نشر ہونگے۔ ان میں وہ اپنے سفر اور کامیابی کے ٹوٹکوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ اس طرح دی اپلوڈ لوگوں کی رہنمائی کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی بنے گا

دوسری جانب خود یوٹیوبرز کو بھی عوام کے ردِ عمل جاننے میں مدد ملے گی، جس سے وہ اپنی وڈیوز بہتر بناسکیں گے

اس پوڈکاسٹ کی میزبانی مشہور صحافی برٹنی لیوز کر رہی ہیں، جو خود ’فور کلر نرڈز‘ نامی مشہور پوڈکاسٹ چلاتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں للی سنگھ، شالب مارشل اور ایمی چو جیسے مشہور یوٹیوبر بلائے جائیں گے

یوٹیوب کےمطابق ’دی اپ لوڈ‘ کا مقصد مارکیٹنگ اور بزنس میں اضافہ کرنا ہے

ہر بدھ کو اس کی قسط نشر ہوگی اور پہلی قسط 22 ستمبر کو آن ایئر کی جائے گی

صارفین میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو وڈیو کی بجائے صرف پوڈکاسٹ سننا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب نے پوڈکاسٹ پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب اب سنجیدہ اور اصل موسیقی پر بھی توجہ دے رہا ہے

گزشتہ برس خود یوٹیوب کے اعدادوشمار سے انکشاف ہوا ہے کہ میوزک اسٹریمنگ کی شرح بڑھی ہے اور یوٹیوب میوزک کے سات کروڑ ستر لاکھ ایسے سبسکرائبر ہیں جو باضابطہ سبسکرپشن کی قیمت ادا کر رہے ہیں.

Tags:

CreatorEconomyVlogerYou TuberYoutube
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی ہے، اعظم سواتی

Next

امریکا اور چین کی سرد جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی، اقوام متحدہ کا انتباہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme