Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکن سی آئی اے نے چین کے خلاف خصوصی مشن قائم کردیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 8, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن : امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چینی حکومت کو سب سے بڑا خطرہ تصور کرتے ہوئے صرف چینی حکومت اور اس کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے  ایک نئے مشن کا آغاز کردیا ہے

امریکی سی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ”چائنا مشن سینٹر“ کے نام سے ایک مشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد جمہوریہ چین کے عوام سے ‘دنیا کو لاحق خطرات’ کا سدباب کرنا ہے

سی آئی اے کے مطابق امریکا کو لاحق سب سے بڑا خطرہ چین ہے اور یہ خصوصی مشن بیجنگ کی جانب سے درپیش اسٹریٹیجک چیلنجز پر فوکس کرے گا

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ خصوصی گروپ سی آئی اے کی جانب سے آپریٹ ہونے والے درجن بھر گروپوں میں سے ایک ہے اور چین کے بارے میں ایجنسی کی حکمت عملی پر باہمی روابط کے لیے ہر ہفتے ڈائریکٹر کی سطح پر اجلاس بھی ہونگے

سی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ اس سے امریکا کی مسابقت کو لاحق اہم مسائل جیسا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، معاشی سیکیورٹی، ماحولیاتی چیلینجز اور صحت کے مسائل وغیرہ سے نبز دآزما ہونے میں مدد ملے گی

ڈائریکٹر ولیم برنس کا کہنا ہے کہ اس نئے مشن سے ہمیں اکیسویں صدی میں چینی حکومت کی بڑھتی ہوئی مخالفت سے پیدا ہونے والے جغرافیائی سیاست کے اہم اور بڑے خطرات پر کام کرتے ہوئے خود کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بیجنگ کی مخالفت جو بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جب کہ حال ہی میں تائیوان کی فضائی حدود میں چین کی جنگی جہازوں کی پرواز کے بعد بھی دونوں سر پاورز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں.

Tags:

ChinaCIACold WarUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغانستان میں انسانی بحران، روس میں عالمی مذاکرات، طالبان بھی مدعو

Next

بارہ لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme