Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکہ: نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ روز کی جیل کی سزا

By Akhtar Rasool
اگست 24, 2022 2 Min Read
0

امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر کو شراب پی کر گاڑی جلانے کے جرم میں پانچ دن کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 82 سالہ کاروباری شخصیت کو 6,800 ڈالر کے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی نے کیلیفورنیا میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو زخمی کرنے کا اپنا جرم قبول کر لیا تھا، جس کے لیے 23 اگست منگل کو عدالت نے انہیں پانچ دن تک کی قید کی سزا سنائی اور انہیں 6,800 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا

جب یہ واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت پال پیلوسی کو گرفتاری کے بعد دو روز تک جیل میں رہنا پڑا تھا اور اب انہیں مزید جیل جانا نہیں پڑے گا

ناپا کاؤنٹی کی ایک اعلیٰ عدالت کے جج جوزف سولگا نے گرفتاری کے بعد پہلے ہی جیل میں رہنے کے لیے انہیں دو دن کا کریڈٹ دیا، اور پھر ان کے اچھے برتاؤ کے لیے بھی مزید دو دن کا کریڈٹ عطا کر دیا

بیاسی برس کے پال کو باقی ایک دن کی جیل کے بدلے میں آٹھ گھنٹے تک کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے

عدالت نے اس سزا کے ساتھ ہی ان پر بعض دیگر شرائط بھی عائد کی ہیں۔ وینچر کیپیٹل ایگزیکٹو کو اب تین ماہ کی’ ڈرنک ڈرائیو کلاس’ میں بھی شرکت کرنا ہو گا اور اپنی کار پر وہ اگنیشن انٹر لاک ڈیوائس بھی نصب کرنا ہوگا، جس میں ڈرائیور کو کار اسٹارٹ کرنے سے قبل ہی اپنی سانس کا نمونہ فراہم کرنا ہوتا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں پال پیلوسی شراب پی کر کیلیفورنیا میں ایک ہائی وے پر گاڑی چلا رہے تھے اور اسی دوران ان کی پورشے کیریرا ایک جیپ سے ٹکرا گئی تھی۔ جس پر انہیں 28 مئی کو گرفتار کر لیا گیا تھا

جیپ چلانے والے شخص کو بازو، کندھے اور گردن میں چوٹیں آئی تھیں، تاہم اس حادثے میں کسی کو بھی شدید قسم کے زخم نہیں آئے تھے

گرفتاری کے بعد پال پیلوسی کا جب ٹیسٹ ہوا تو پتہ چلا کہ وہ شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے۔ بیاسی سالہ پال کے خون میں الکوحل کی مقدار 082% تک تھی، جو قانونی طور پر اجازت شدہ سطح سے کافی زیادہ ہے

کیلیفورنیا ہائی وے پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے بتایا تھا کہ ”پال پیلوسی اس قدر نشے میں دھت تھے کہ وہ اپنے پیروں پر ٹھیک سے کھڑے بھی نہیں ہو پا رہے تھے، آواز لڑکھڑا رہی تھی اور ان سے شراب کی شدید بو بھی آ رہی تھی“

پال کی اہلیہ، امریکی پارلیمان کی اسپیکر، نینسی پیلوسی حادثے کے وقت روڈ آئی لینڈ میں تھیں۔

Tags:

AmericaHusbandjailNancy PelosiNancy Pelosi's husband sentencedsentencedUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹرمپ کی رہائش گاہ سے سات سو خفیہ دستاویزات برآمد ہونے کا انکشاف

Next

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کا عالمی سطح پر اپیل کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme