Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ٹرمپ کی رہائش گاہ سے سات سو خفیہ دستاویزات برآمد ہونے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
اگست 24, 2022 2 Min Read
0

امریکی نیشنل آرکائیوز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا والے گھر سے رواں ماہ ایف بی آئی کے ایجنٹوں کے قبضے میں لیے گئے مواد کے علاوہ سات سو صفحات سے زیادہ خفیہ دستاویزات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے

یہ انکشافات مئی میں لکھے گئے خط میں سامنے آئے، جو ریکارڈ ایجنسی نے ریپبلکن سابق صدر کے وکیل کو بھیجا تھا

نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جنوری میں پندرہ بکسوں میں بڑی مقدار میں خفیہ مواد برآمد کیا گیا تھا، جس میں سے کچھ کی ‘ٹاپ سیکرٹ’ کے طور پر نشان دہی کی گئی تھی

جس سے پتا چلتا ہے کہ عدالت کی جانب سے ایف بی آئی کو پالم بیچ میں ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو ریزورٹ کی 8 اگست کو تلاشی لینے کی اجازت کیوں دی گئی

نیشنل آرکائیو نامی ادارہ امریکا کے سرکاری ریکارڈ کو محفوظ کرنے کاذمہ دار ہے

مذکورہ خط 10 مئی کو قائم مقام امریکی آرکائیوسٹ ڈیبرا سٹیڈیل وال نے ٹرمپ کے وکیل ایوان کورکورن کو بھیجا تھا

خط ایک قدامت پسند صحافی جان سولومن نے جاری کیا تھا، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں اپنے صدارتی ریکارڈ تک رسائی کا اختیار دیا تھا

بعدازاں نیشنل آرکائیوز نے دو روز قبل اپنی ویب سائٹ پر اس کی ایک نقل پوسٹ کی تھی

خط میں کہا گیا کہ ‘بکسوں میں موجود مواد میں درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ سات سو صفحات پر مشتمل سو سے زیادہ دستاویزات ہیں، جس میں کچھ کی درجہ بندی اعلیٰ ترین سطح بشمول خصوصی رسائی کے پروگرام کا مواد بھی ہے

خیال رہے کہ 8 اگست کی تلاش اس وفاقی تحقیقات کا حصہ تھی کہ کیا ٹرمپ نے 2020 کے دوبارہ انتخاب میں ناکامی کے بعد جنوری 2021 میں اپنا عہدہ چھوڑتے وقت وائٹ ہاؤس سے دستاویزات کو غیر قانونی طور پر ہٹا دیا تھا اور کیا انہوں نے ریکارڈ ہٹانے کی حکومتی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

Tags:

AmericaHouseSecrete DocumentsTrump
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آشفتہ سر

Next

امریکہ: نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ روز کی جیل کی سزا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme