Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

انٹارکٹک کی برف میں ریکارڈ کمی، جنوری یورپ کے لیے بھی گرم مہینہ رہا

By Akhtar Rasool
فروری 9, 2023 3 Min Read
0

سائنسدانوں نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹارکٹک اوقیانوس کا علاقہ، جہاں ہزاروں برسوں سے برف کی موٹی تہیں موجود ہیں، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے وہاں کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے اور جنوری کے مہینے میں وہاں موجود برف کی تہہ، جب سے اس کا ریکارڈ رکھا جانے لگا ہے، وہ اپنی کم ترین سطح پر تھی

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے آب و ہوا کی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے ’کوپرنیکس کلائمیٹ مانیٹر‘ کے مطابق، جنوری کا مہینہ بھی ریکارڈ کے لحاظ سے یورپ میں تیسرا گرم ترین جنوری تھا۔ براعظم کے کچھ حصوں میں نئے سال کے دن درجہ حرارت اپنی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا

تاہم منجمد سمندر پگھلنے سے سمندر کی سطح پر کوئی واضح اثر نہیں پڑتا کیونکہ برف پہلے ہی سمندر کے پانی میں موجود ہوتی ہے اور برف کا حجم بھی اپنی مقدار کے مساوی پانی سے زیادہ ہوتا ہے

انٹارک کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی ہے تو چند عشروں میں اس قطبی علاقے میں برف کی بجائے پانی اور سبزہ ہوگا

انٹارک کی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی ہے تو چند عشروں میں اس قطبی علاقے میں برف کی بجائے پانی اور سبزہ ہوگا

لیکن دوسری جانب یہ پہلو تشویش میں اضافہ کرتا ہے کہ برف پگھلنے سے زمین کا درجہ حرارت بڑھنے میں تیزی آ جاتی ہے کیونکہ برف کی سفید تہہ سورج سے آنے والی حرارت کی لہروں کو واپس خلا میں پلٹ دیتی ہے جب کہ پانی اسے اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے سمندر کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پانی میں یہ خاصیت ہے کہ سورج کی 80 فی صد حرارت اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔ جب کہ برف سورج کی 90 فی صد حرارت خلا میں واپس بھیج دیتی ہے

کرہ ارض پر موسم کی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک قدرتی چکر بھی کام کرتا رہتا ہے۔ اس کے تحت زمین کے کچھ حصوں میں موسم تقریباً پانچ سال تک گرم اور خشک رہتا ہے اور دوسرے حصوں میں ٹھنڈا اور وہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہے۔ پانچ سال کے بعد یہ چکر مکمل ہونے کے بعد گرم علاقے معتدل ہونے لگتے ہیں اور معتدل علاقوں کا موسم خشک اور گرم پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس قدرتی چکر کو سائنس کی زبان میں لانینا کہتے ہیں

اس قطبی علاقے میں بڑی تعداد میں پینگوئن پائے جاتے ہیں۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے برف پگھلنے سے وہ علاقے گھٹ رہے ہیں جہاں قیام کرتے ہیں اور اپنی نسل بڑھاتے ہیں

اس قطبی علاقے میں بڑی تعداد میں پینگوئن پائے جاتے ہیں۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے برف پگھلنے سے وہ علاقے گھٹ رہے ہیں جہاں قیام کرتے ہیں اور اپنی نسل بڑھاتے ہیں

موسمیات کے سائنسدان کہتے ہیں کہ عالمی سطح پر لانینا کے موسمی چکر میں جو علاقے ٹھنڈ کے زیر اثر تھے وہاں بھی پچھلا سال پانچواں یا چھٹا ریکارڈ گرم ترین سال تھا

پچھلے سال یورپ میں گرمیوں کا موسم ریکارڈ گرم ترین تھا جس کی وجہ سے براعظم کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا اور بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا اور آلودگی بھی بڑھی

یورپی یونین کے موسمیات سے متعلق ادارے نے بتایا ہے کہ یورپ کے اکثر حصوں میں جنوری کا مہینہ اپنے اوسط سے زیادہ گرم تھا۔ اسی طرح مشرقی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں بھی درجہ حرارت بھی معمول سے بلند دیکھا گیا۔ جب کہ سائبیریا، افغانستان، پاکستان اور آسٹریلیا میں درجہ حرارت اوسط سے کم رہا

انٹارکٹک کے علاقے میں تجربات کرنھے والے ماہرین کی ایک خیمہ بستی
انٹارکٹک کے علاقے میں تجربات کرنھے والے ماہرین کی ایک خیمہ بستی
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسم کی بدلتی ہوئی صورت حال خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کا عمل روکنے کے لیے سب حکومتوں کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے اور عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیں

انٹارکٹک کی برف سے متعلق جاری ہونے والی اس تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں برف کی مقدار اپنے اوسط سے 31 فی صد تک کم تھی اور اس کے ساتھ ساتھ جنوری میں برف باری ماضی کے تمام معلوم ریکارڈز سے کم رہی۔

Tags:

antarcticantarctic ice lossantarctic ice meltantarctic ice sheet (glacier)Antarcticaantarctica (continent)antarctica discovery under iceantarctica documentaryantarctica iceantarctica losing iceantarctica record temperaturefound in antarcticaICEmysterious hole in antarctica’s icemysterious hole in antarctica’s ice has scientists stunnedsea iceufo crash lands in antarcticaufo in antarcticaunder antarctic iceunder antarctica
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سعودی ٹیم کلب ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گئی، شہزادہ الولید کا ہر کھلاڑی کو دس لاکھ ریال کا انعام

Next

وائرل انفیکشنز کے شکار افراد میں نیورو بیماریاں ہونے کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme