Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

انٹرپول: لاطینی امریکہ میں تاریخ کی بڑی پکڑ، مالیت اربوں ڈالر!!

By Akhtar Rasool
اپریل 20, 2023 2 Min Read
0

انٹرپول کے مطابق اس نے وسطی اور جنوبی امریکہ میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں چودہ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ اربوں ڈالر مالیت کے ہزاروں غیر قانونی ہتھیار اور منشیات ضبط کر لیے گئے ہیں

انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن نے یہ کارروائیاں 12 مارچ اور 2 اپریل کے درمیان پندرہ ممالک کے وسیع اور منظم تعاون سے سرانجام دیں۔ اس کا نام ‘آپریشن ٹریگر نائن‘ تھا اور یہ یورپی یونین کے مالی تعاون سے سرانجام دیا گیا

اس موقع پر انٹرپول کے سربراہ یورگن اسٹاک کا کہنا تھا ”حقیقت یہ ہے کہ غیر قانونی آتشیں اسلحے کو پکڑنے کے لیے کیے جانے والے اس آپریشن کی وجہ سے اتنی بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جرائم ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں‘‘

حکام کو چھاپوں کے دوران آٹھ ہزار سے زائد غیر قانونی ہتھیار اور تقریباً تین لاکھ بارودی گولیاں ملیں۔ حکام کو اس دوران دو سو تین ٹن منشیات اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا 372 ٹن سامان بھی ملا، جن کی مالیت 5.7 بلین ڈالر بنتی ہے

انٹرپول کے مطابق ’آتشیں اسلحے کے خلاف اب تک کے اس سب سے بڑے آپریشن‘ کے نتیجے میں چودہ ہزار سے زائد افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے

انٹرپول حکام نے کہا کہ اس ایک آپریشن سے بیس جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور ان میں برازیل کے تین بہت بڑے گینگز بھی شامل ہیں

فرانس میں قائم پولیس کوآپریشن باڈی کی جانب سے یہ آپریشن میکسیکو کے ساتھ ساتھ سولہ امریکی ریاستوں اور کچھ کیریبین ممالک نے بھی کیا۔ ایک سول مقدمے کے ذریعے سرحدوں کے پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے امریکی ہتھیار سازوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے

انٹرپول نے کہا کہ اس آپریشن سے بدعنوانی، دھوکہ دہی، انسانی اسمگلنگ، ماحولیاتی جرائم اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سمیت دیگر جرائم کو بے نقاب کرنے میں مدد ملی ہے۔آپریشن کے نتیجے میں پیراگوئے میں اسمگل کیے گئے گیارہ افراد کو بھی بچا لیا گیا ہے

آپریشن میں حصہ لینے والے ممالک میں ارجنٹائن، بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، میکسیکو، پاناما، پیراگوئے، پیرو اور یوراگوئے شامل تھے۔

Tags:

AmericaAmericanare you being spied onbiggest drug bust in the worldbiggest drugs bust everbiggest drugs cartel in the worldbiggest drugs seizuresbiggest drugs seizures of all timedating scamsdisturbed worldDrugsdrugs seizuresgang violence in haitiangood morning americainterpolinterpol (band)latin america and caribbeanmillions of dollarsonline datingSouth Africawar on drugsways to know you're being spied onworld news
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وٹامن ڈی سپلیمنٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال نے طبی ماہرین کو پریشان کر دیا

Next

تنزانیہ کے کھوجی چوہے، جو بہت جلد سونگھنے والے کتوں کی طرح ایئرپورٹس پر ہو سکتے ہیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme