Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2021 2 Min Read
1

کراچی : کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے وزیر اعظم سے انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک  تین ماہ کی توسیع کرنے کی درخواست کی ہے

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے لیے 90 روز کا وقت دیا گیا تھا، لیکن اس دوران 15 روز کے لیے ایف بی آر پورٹل دستیاب نہیں تھا، لہٰذا 90 روز کے وقت کا آغاز اس وقت سے ہونا چاہیے جب آئرس پورٹل پر خامیوں اور غلطیوں سے پاک انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کیے جاسکیں

کے ٹی بی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف بی آر کے دونوں پورٹل ای ۔ ایف بی آر اور آئرس 14 اگست 2021ع سے مہینے کے آخر تک ہیک رہے اور وقفے وقفے سے ٹھیک طور پر کام نہیں کر رہے تھے، لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے لیے 90 روز کا وقت کسی طور پر مناسب نہیں ہے

ایسوسی ایشن کے صدر محمد ذیشان مرچنٹ نے خط میں وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کو ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کی ہدایت دیں

دوسری جانب وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) پراعتماد ہے کہ اسے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن تک بیس لاکھ سے زائد ریٹرنز حاصل ہوں گے، اگر ایسا ہوگیا تو یہ ٹیکس مشینری کے لیے تاریخی لمحہ ہوگا. واضح رہے کہ ایف بی آر کو 28 ستمبر تک تقریباً 14 لاکھ ٹیکس ریٹرنز حاصل ہو چکے تھے

ایف بی آر کی طرف سے منگل کو ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے میں سہولت دینے کے لیے سرکولر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت آخری دو روز میں ریٹرنز فائل کرنے اور ٹیکسز جمع کرانے کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے

ادارے کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، جبکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی یاد دہانی کے لیے موبائل کمپنیوں کے تعاون سے پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 8 دسمبر تک توسیع دی تھی۔ لیکن اس بار حکومت کے رویے سے فی الحال ایسا امکان نظر نہیں آ رہا. جبکہ دوسری جانب حکومت نے ٹیکس قوانین میں ٹیکس بچانے کے لیے آمدن کے ذرائع چھپانے اور مقررہ وقت تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانوں اور قید کی سزاؤں کی ترامیم بھی کی ہیں.

Tags:

Income taxPaksitanTax Revenue
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جائیداد منتقلی تنازع؛ تیسری بیوی کے بعد عمر شریف کے فلیٹ کا تیسرا فریق بھی عدالت میں

Next

آمدن کے ذرائع خفیہ رکھنے، ٹیکس گوشوارے مقررہ وقت تک جمع نہ کرانا جرم قرار

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme