Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

جائیداد منتقلی تنازع؛ تیسری بیوی کے بعد عمر شریف کے فلیٹ کا تیسرا فریق بھی عدالت میں

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2021 2 Min Read
0

کراچی : عمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو جائیداد منتقلی تنازع میں نیا موڑ اس وقت آیا جب فلیٹ کے تیسرے فریق سلمان نے بھی عدالت میں متفرق درخواست دائر کر دی

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بنچ کے روبرو معروف اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کے تنازع سے متعلق جائیداد تیسری بیوی زرین غزل کو منتقل کرنے کے خلاف عمر شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی

فلیٹ کے تیسرے خریدار سلمان نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی ہے، درخواست گزار کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے مؤکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا۔ میرا موکل سلمان پہلے ہی ساڑھے دس کروڑ میں فلیٹ خرید چکا ہے اور فلیٹ خریداری سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ اب رجسٹرار کی جانب سے فلیٹ پر اعتراض کی اطلاع ہے، عدالت عبوری حکم نامے پر نظر ثانی کرے

عدالت نے سلمان کے وکیل سے استفسار کیا بتائیں، کس سے فلیٹ خریدا؟ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا

بعد ازاں عدالت نے عمر شریف کے وکیل سے استفسار کیا، کیا فلیٹ آپ نے بیچا؟ عمر شریف کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم نے صرف سیل اور گفٹ ڈیٹ کو چیلنج کیا ہے

درخواست گزار سلمان کے وکیل محسن شہوانی ایڈووکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ عدالت حکم امتناعی ختم کردے۔ تاہم عدالت نے حکم امتناعی واپس لینے سے انکار کر دیا

عدالت نے عمر شریف سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے تیاری کرنے کی ہدایت کردی اور نومبر کے پہلے ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کردی

واضح رہے کہ عمرشریف نے تیسری بیوی کی فلیٹ کی گفٹ ڈیڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت میں عمر شریف کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ عمر شریف نے 2016ع میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا۔ عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری بھی ہے۔ علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020ع میں  خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کر لیا۔ عمر شریف کو خدشہ ہے کہ اب گیارہ کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل  فروخت کرنا چاہتی ہیں لہذا عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے.

Tags:

Umer sharif
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون ہولڈر ایک ساتھ

Next

انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme