Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

آلُو سے نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک دریافت

By Akhtar Rasool
اکتوبر 22, 2022 2 Min Read
0

یورپی ماہرین کئی سال کی تحقیق کے بعد دنیا بھر میں استعمال ہونے والی سب سے عام سبزی آلُو سے نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

ماہرین نے کئی سال کی تحقیق کے بعد آلُو میں بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریاز یا کیڑوں میں چھپی طاقتور اینٹی بائیوٹک کو ڈھونڈ نکالا ہے، جسے انہوں نے ’سولانی مائسن‘ solanimycin کا نام دیا ہے

طبی جریدے ’ایم بائیو‘ میں تحقیق کے مطابق یورپی ماہرین نے کئی سال کی محنت کے بعد آلُو کو خراب کرنے والے بیکٹیریاز میں موجود طاقتور اینٹی بائیوٹک کو دریافت کیا ہے، جو کہ نہ صرف سبزیوں، پھلوں اور پودوں میں لگنے والی بیماری کو ختم کرنے کے کام آ سکتی ہے بلکہ اس سے انسانوں کو ہونے والی جلد کی بیماریوں اور عام طور پر خارش کا علاج کیا جا سکتا ہے

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ٹماٹر میں پائی جانے والے خصوصی اجزا ’ڈکیا سلونی یا ڈی سلونی‘ (Dickeya solani) پر تحقیق کی جو کہ آلُو میں ٹماٹر سے زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے

مذکورہ اجزا کو ماہرین نے پہلی بار ایک دہائی قبل ٹماٹر میں دریافت کیا تھا اور اس کے بعد ماہرین نے شک ظاہر کیا تھا کہ یہی اجزا آلُو میں بھی ہوں گے اور بعد ازاں یہ خدشہ درست ثابت ہوا تھا

ماہرین نے مذکورہ اجزا میں آلُو کو کیڑا لگانے یا انہیں نقصان پہنچانے والے بیکٹیریاز ’اوسیڈائن اے‘ (oocydin A) پر تحقیق کی، جہاں سے انہیں ایک طاقتور اینٹی بائیوٹک ملی

واضح رہے کہ مذکورہ بیکٹیریاز آلُو کو سخت نقصان پہنچاتے ہیں لیکن ان ہی بیکٹیریاز میں طاقتور اجزا بھی موجود ہیں، جو کہ دیگر پھلوں، سبزیوں اور پودوں کی بیماریوں کو ختم کرنے کا کام کر سکتے ہیں

ماہرین نے آلُو کو بیمار بنانے والے بیکٹیریاز سے دریافت ہونے والی اینٹی بائیوٹک کو ’سولانی مائسن‘ (solanimycin) دیا ہے، جس سے پودوں، پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ انسانوں کو لگنے والے ’فنگس‘ (fungus) کا کامیاب علاج کیا جا سکتا ہے

ماہرین نے واضح کیا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن ماہرین کو امید ہے کہ آلُو کو خراب کرنے والے بیکٹیریاز سے دریافت ہونے والی اینٹی بائیوٹک پودوں سمیت انسانوں کو بھی فائدہ پہنچائے گی۔

Tags:

Antibioticpotatopowerful
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایرانی مذہبی رہنما کا حکومت مخالف مظاہروں کے حق میں بیان

Next

’بالوں کے لیے مصنوعات کینسر کا باعث‘، امریکی خاتون کا لوریئل پر مقدمہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme