Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ایرانی مذہبی رہنما کا حکومت مخالف مظاہروں کے حق میں بیان

By Akhtar Rasool
اکتوبر 22, 2022 2 Min Read
0

ایران کے ایک اہم مذہبی عالم نے ایرانی پولیس کے ہاتھوں بائیس سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے میڈیا کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی عالم دین آیت اللہ جواد علوی بروجردی نے کہا ہے ”مسلمان معاشرے کے رہنما پر تنقید کرنے کا لوگوں کو حق ہے، چاہے تنقید جائز ہو یہ نہ ہو“

آیت اللہ جواد علوی بروجردی نے ایران کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”عوام کچھ کہہ رہے ہیں اور جو آپ کر رہے ہیں اس سے وہ اتفاق نہیں کرتے“

اڑسٹھ سالہ ایرانی عالم آیت اللہ جواد علوی بیسوی صدی عیسویں کے ایرانی گرینڈ آیت اللہ حسین بروجردی کے پوتے ہیں

واضح رہے کہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں

آیت اللہ جواد علوی نے مزید کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہیے اور سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر مختلف نظریات کے اظہار کی اجازت ہونی چاہیے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان میں سے جو ابھی بھی جیل میں ہے، ان کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے

اس سے قبل 26 ستمبر کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایک اہم حامی رہنما گرینڈ آیت اللہ حسین نوری حمدانی نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عوام کے مطالبات کو سنیں

چند دن پہلے ایران کے شہر اردابیل میں ایک اسکول طالبہ کو حکومت کی حمایت میں نغمہ گانے سے انکار پر سکیورٹی فورسز نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا

سکیورٹی فورسز نے 13 اکتوبر کو ایک اسکول پر چھاپے کے دوران 16 سالہ اسرا پناہی سمیت دیگر لڑکیوں پر تشدد کیا تھا۔ متعدد لڑکیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جبکہ کئی کو گرفتار کیا گیا لیکن اسرا پناہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کے دوران اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں کم از کم ستائیس بچے شامل ہیں۔

Tags:

anti-government protestsIranreligious leader
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان کے پیدائشی افغان مہاجرین کے لیے شہریت کی راہ ہموار؟

Next

آلُو سے نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme