Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

asian-football-cup-palestine-victory
اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ایشین کپ؛ فلسطین کی پہلی فتح، ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب

By Akhtar Rasool
جنوری 24, 2024 3 Min Read
0

فلسطین نے منگل کو ہانگ کانگ کو شکست دے کر پہلی بار فٹبال ایشین کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

یہ فلسطین کی ایشین کپ کی تاریخ میں پہلی فتح بھی ہے۔

یہ فتح ایک ایسی ٹیم کے لیے بہت غیر معمولی ہے، جس کا عملہ اور کھلاڑی غزہ میں جاری جنگ کے دوران اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ میچوں کے دوران تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد فلسطینی ٹیم سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔

قطر میں جاری ایشین کپ کے میچ میں فلسطین نے ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

فلسطین اپنے گروپ سی میں دوسری پوزیشن سے محروم رہا، لیکن تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی چار بہترین ٹیموں میں سے ایک کے طور پر آگے بڑھا ہے۔

متحدہ عرب امارات گروپ فاتح ایران سے 2-1 سے ہارنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہے۔

جہاں ایک طرف تو اسرائیل کی غزہ پر جارحیت مسلسل جاری ہے وہیں یہ فتح فلسطینیوں کے لیے واحد خوشی کی خبر ہے۔

اس تاریخی فتح کے بعد فلسطینی ٹیم کے کپتان مصعب البطات نے بی آئی این اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا ”فلسطین اور فلسطین کی قومی ٹیم کی حمایت کے لیے آنے والے مداحوں کا شکریہ۔ ہمارے دل سے آپ کا شکریہ۔“

انہوں نے کہا ”ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی پوری کوشش کریں گے۔“

فلسطینی کھلاڑی اور عملے کے ارکان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں اور ٹورنامنٹ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ وطن میں اس سب سے گزرنے والوں کے لیے کچھ راحت کا سبب بنیں گے۔

میچ سے پہلے خاموشی اختیار کرنے کا لمحہ ’فلسطین آزاد کرو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب فٹبال ایشین کپ میں شام نے بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین نے کبھی بھی ایشین کپ کا کوئی میچ نہیں جیتا، لیکن محمد صالح جیسے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے دوران معمول کا فوکس رکھنا ناممکن ہے۔ فلسطینی ٹیم میں دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے اس کھلاڑی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی کئی دنوں سے اپنے گھر والوں سے بات نہیں ہو سکی تھی

اس سے قبل کھیلے گئے میچ کے اختتام پر صالح نے کہا ”میرے گھر والے، کھلی زمین پر ایک خیمے میں رہ رہے ہیں، خدا ان کی مدد کرے۔‘‘ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ شہر میں ان کا گھر تباہ ہو چکا ہے اور ان کے خاندان کو سو سے زائد دنوں سے جاری لڑائی کے دوران مسلسل نقل مکانی کرنی پڑی۔

ٹورنامنٹ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلےصالح کو بتایا گیا تھا کہ ان کے چچا، خالہ اور ان کے بچے اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ صالح کا کہنا تھا، ”ہم غزہ کے لیے فٹ بال کھیلتے ہیں۔‘‘

صالح کا کہنا تھا، ”ٹیم میں ایسے کھلاڑی بھی ہیں، جن کے اہل خانہ کیمپ میں رہتے ہوئے شہید ہوئے لیکن ہم جنگجو ہیں اور یہ جذبہ فلسطینی حب الوطنی سے لبریز ہے۔ یہ ٹیم ہماری قومی شناخت کی عظیم ترین علامت ہے اور یہ ٹیم تمام فلسطینیوں کے لیے ہے۔‘‘

Tags:

afc asian cupafc asian cup 2023Asianasian cupasian cup 2011asian cup 2019asian cup 2023asian footballasian football confederationasian qualifiersFootballhong kong vs palestine footballhong kong vs palestine highlightsPalestinepalestine asian cuppalestine footballpalestine football match in dohapalestine football match in qatarpalestine national football team (football team)palestine teampalestine vs hong kong
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Party-Manifesto-and-Sundae-Oil
Previous

پارٹی منشور اور سانڈے کا تیل

keep-your-phone-screen-clean-from-germ
Next

اپنے فون کی اسکرین کو جراثیم سے پاک کیسے رکھا جائے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme