Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بائیڈن کے بیٹے نے ماسکو کے میئر کی اہلیہ سے 35 لاکھ ڈالر لیے: ڈونلڈ ٹرمپ

By Akhtar Rasool
مارچ 30, 2022 2 Min Read
0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے کے غیر قانونی عمل سے متعلق معلومات فراہم کریں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا ہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیدن کو پینتیس لاکھ ڈالر دیے تھے

ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ”یہ بہت بڑی رقم ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن کو اس کا علم ہوگا، انہیں یہ معلومات جاری کرنی چاہیے“

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ان الزامات کا اعادہ کیا ہے جو وہ سال 2020ع کی صدارتی مہم کے دوران اپنے سیاسی حریفوں پر عائد کرتے رہے تھے

سابق صدر اس سے پہلے بھی یہ کہتے آئے ہیں کہ صدر جو بائیڈن سے سیاسی فائدے حاصل کرنے کی غرض سے ہنٹر بائیڈن نے ماسکو کے میئر یوری لژکوف کی اہلیہ ایلینہ بتورینا سے رقم لی تھی

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی پر دباؤ ڈالا تھا، کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کریں، جو یوکرین کی ایک کمپنی کے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں

ان الزامات کی بنیاد پر سال 2019ع میں امریکی ایوان نمائندگان نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا

جبکہ سال 2016ع کی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف لاپتہ ای میلز فراہم کریں

جولائی 2016ع میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امید ہے کہ آپ تیس ہزار لاپتہ ای میلز تلاش کر لیں گے، اس کے بدلے میں ہمارے میڈیا کی طرف سے آپ کو بھاری انعام ملے گا“

Tags:

AmericaDonald TrumpJoe BidenMayorMissing EmailsMoscowMoscow MayorUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چین: افغانستان سے متعلق ملاقاتیں، پاکستان بھی شریک

Next

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں: ”والد کے بعد اب بچے کا نام کون رکھے گا“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme