Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چین: افغانستان سے متعلق ملاقاتیں، پاکستان بھی شریک

By Akhtar Rasool
مارچ 30, 2022 2 Min Read
0

بیجنگ – چین میں افغانستان کے موضوع پر ٹرائیکا پلس اجلاس منقعد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان، چین، روس، امریکا کے علاوہ طالبان قیادت بھی شرکت کر رہی ہے

اجلاس میں افغانستان کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی یوکرین پر روسی حملے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں

روسی وزیر خارجہ چینی صوبے اُن ہُوئی کے دارالحکومت تنژی میں افغانستان سے متعلق دو روزہ بات چیت میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں امریکا ، طالبان حکومت، چین اور پاکستان کے حکام بھی شامل ہوں گے

جبکہ اس دورے کے دوران لاوروف اپنی چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی ملاقات کریں گے

یوکرین پر روسی حملے کے بعد چین نے روس کی حمایت کی ہے اور روسی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کیا ہے۔ چین کے مطابق امریکا اور اس کا نیٹو اتحاد تنازعے کی اصل وجہ ہیں۔ یہ تناؤ اس ٹرائیکا ملاقات پر حاوی نظر آ رہا ہے، جس میں میزبان چین نے روس کے علاوہ پاکستان اور امریکا کو بھی مدعو کیا ہے

چین ٹرائیکا ملاقات کے علاوہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے نمائندوں کی ایک ملاقات کی بھی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس گروپ کا مقصد طالبان قیادت کو ایک کثیرالقومی حکومت کے قیام، اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے، انسانی حقوق، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے احترام کرنے پر قائل کرنا ہے

اگرچہ چین نے ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا لیکن امریکا کی طرح چین نے طالبان پر کڑی تنقید نہیں کی ہے۔ چین افغانستان کے استحکام اور ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے

چین طالبان سے یہ یقین دہانی بھی چاہتا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر چین کی مسلم ایغور اقلیت کے ارکان کو کسی بھی طرح کی سرگرمی کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ بیجنگ کو شک ہے کہ ایغور سنکیانگ میں چینی حکومت کا تختہ الٹنے کو کوشش کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے طالبان سے ملاقات کے لیے گزشتہ ہفتے کابل کا دورہ کیا تھا

ایشیائی امور کے تجزیہ کار ہنری اسٹوری کا کہنا ہے کہ بیجنگ اس طرح کی کانفرنسوں کی میزبانی کے ذریعے طالبان کو چین اور دیگر پڑوسیوں سے سفارتی شناخت ملنے کے امکانات بڑھا سکتا ہے

دوسری جانب چین کو افغانستان کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے مواقع کی بھی تلاش ہے۔ خاص طور پر ‘مس عینک’ کان، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تانبے کے ذخیرے کی دنیا کی سب سے بڑی کان ہے

کولمبیا یونیورسٹی کے سیاسیات کے ماہر الیگزینڈر کولی کہتے ہیں ”ان ملاقاتوں میں چین اپنے آپ کو افغانستان میں انسانی امداد اور اقتصادیات کے سرکردہ چیمپیئن کے طور پر پیش کرے گا اور افغان حکومت کے اثاثوں اور اکاؤنٹس کو غیر منجمد کرنے کا مطالبہ کرے گا“

Tags:

AfghanistanChinaEconomic CrisisTalibanUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹوئٹر پر فالوور بڑھانے اور بہتر نتائج کے لیے مفید شارٹ کٹس

Next

بائیڈن کے بیٹے نے ماسکو کے میئر کی اہلیہ سے 35 لاکھ ڈالر لیے: ڈونلڈ ٹرمپ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme