Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بجلی سبسڈی خاتمہ، عوام کی چیخیں نکلیں گی اور زوردار جھٹکا لگے گا، چیئرمین نیپرا

By Akhtar Rasool
اگست 9, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : چیئرمین نیپرا نے بجلی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی تیاریوں پر  خبردار کیا ہے کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی اور زوردار جھٹکا لگے گا

واضح رہے کہ نیپرا میں پاور سیکٹر سبسڈیز کو ٹارگٹڈ بنانے کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز کے معاملے پر پر سماعت ہوئی

پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ چھ ماہ کی کھپت پر پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری بنانے کی تجویز ہے، سروے سے پتا چلا کہ 200 یونٹ والے صارفین کے پاس لگژری آئٹمز نہیں ہوتے، لہٰذا 200 یونٹ والے صارفین کو پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری میں رکھا جائے گا

حکام کا کہنا تھا کہ حکومت احساس پروگرام کے ذریعے صارفین کو سبسڈی دے گی، 200 یونٹ والے صارفین مستقبل میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے بھی مستثنیٰ ہوں گے

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جب تک چیزیں شناختی کارڈ سے منسلک نہیں ہوتیں اس وقت تک پلان دیا ہے، لائف لائن صارفین کی حد پچاس یونٹ سے بڑھا کر سو یونٹ کر رہے ہیں، سبسڈی تمام صارفین کی بجائے سماجی و اقتصادی بنیادوں پر دی جانی چاہیے

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگر ایک صارف چھ ماہ میں 200 یونٹ سے اوپر چلا گیا تو وہ پروٹیکٹڈ سے نکل جائے گا، ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں بنانا ہم نے بجلی بل کو سادہ بنانا ہے ۔ پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ فیز ون میں کراس سبسڈی کی کوئی تبدیلی نہیں لا رہے

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آپ ہمارے پاس سلیبز لے کر آئے ہیں، دوسرے مرحلے میں حکومتی ٹیرف لے کر آئیں گے، لوگوں کی چیخیں دوسرے فیز میں نکلیں گی اور انہیں زور کا جھٹکا لگے گا، اس پوری حکمت عملی کے لیے پانچ سال کا عرصہ کیوں لگے گا، مجھے شک ہے کہ اگر ہم آج فیز ون منظور کر دیں تو کل فیز ٹو آ جائے گا، سلیبز کی منظوری اور چیز ہے اور اس کا ٹیرف اور چیز ہے، ضروری نہیں کہ اگر سلیبز کی منظوری دے دی تو ٹیرف سٹرکچر بھی منظور کر دیں

حکام پاور ڈویژن نے جواب دیا سبسڈیز اور کراس سبسڈیز کو مرحلہ وار کم کریں گے

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا پاور انڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں، ہم ٹیکنیکل اینڈ ڈسٹریبیوشن لاسز سے مطمئن نہیں ہیں، ڈسکوز کے بورڈز میں قابل افراد کو لایا گیا ہے، پاور سیکٹر میں سست روی سے سہی مگر تبدیلی آرہی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لگتا ہے سانحہ بلدیہ کیس میں بڑی مچھلیوں کوتحفظ دیا جارہا ہے، سندھ ہائی کورٹ

Next

یورپ اور امریکا  شدید ہلاکت خیز سردی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme