Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بحریہ ٹاؤن جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ طے شدہ منصوبہ تھا، یوسف مستی خان

By Akhtar Rasool
جون 17, 2021 2 Min Read
0

عوامی ورکرز پارٹی اور سندھ انڈیجینس رائٹس الائنس کے مرکزی رہنما کامریڈ یوسف مستی خان نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دروازے پر چھ جون کو ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعے کو ’طے شدہ منصوبہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا تاکہ متاثرین کے پر امن احتجاج کو سبوتاژ کیا جاسکے

یوسف مستی خان کا کہنا تھا کہ جس طرح بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دروازے کو اس دن آگ لگی ہے، وہ آگ کسی کیمیکل سے ہی لگائی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پہلے سے طے کیا گیا تھا

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے دو دن پہلے پولیس نے کہا کہ جہاں احتجاج ہونا ہے وہاں ایک کریکر پھٹا ہے، جس سے ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں

جب ان سے بحریہ ٹاؤن کے اس دعوے سے متعلق سوال کیا گیا کہ انہوں نے زمینیں پیسے دے کر خریدی ہیں، تو یوسف مستی نے جواب دیا کہ بحریہ ٹاؤن کو زمینیں غیر قانونی طور پر الاٹ ہوئیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے 2018 کے فیصلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن غیرقانونی ہے، جس کی تحقیقات ہونے کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کو بند ہونا چاہیے اور ساری زمینیں واپس لینی چاہییں

یاد رہے کہ چھ جون کو کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مقامی گوٹھوں کو مسمار کرنے اور زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں، مزدور و کسان تنظیموں اور متاثرین کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کیا گیا تھا

اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دروازے سمیت کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی تھی

جس کے بعد پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں سندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں سمیت بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرگرم مقامی افراد اور ادیبوں پر دہشت گردی اور پاکستانی پرچم کی توہین کی دفعات کے تحت کراچی کے گڈاپ تھانے میں مقدمات درج کرکے کئی افراد کو گرفتار کیا تھا

جب اس حوالے سے ترجمان آئی جی سندھ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے انہیں بحثیت ترجمان میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ گرفتاریوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’اوپر سے احکامات ہیں‘ اور یہ کہہ کر انہوں نے مزید کوئی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا

یوسف مستی خان نے بتایا کہ ’اس واقعے کی 28 ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، جن میں 10 ہزار سے زائد لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ جن میں سے بہت سی ایف آئی آرز اوپن ہیں، جس کا مطلب ہے کہ پولیس جب چاہے کسی کو اس ایف آئی آر کی بنیاد پر اٹھاکر لے جائے.

Tags:

Baharia Town KarachiProtestSindh ProtestYousaf Masti khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لاڑکانہ کے شاہنواز ڈھانی، مزدوری اور کھیتی باڑی سے عالمی کرکٹ تک

Next

کراچی میں زیرِ تعمیر بحریہ ٹاؤن اور سندھ کا مستقبل (قسط8)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme