Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بدلتے موسم میں زندہ رہنے کے لیے جانور ظاہری خدوخال بدل رہے ہیں

By Akhtar Rasool
ستمبر 11, 2021 2 Min Read
0

پرتھ :  انسان نے جب اس دھرتی کو ”آسائشوں کا جہنم“ بنا دیا تو دیگر حیات اس سے ہونے والی فطری نظام کی تباہی کے باعث خطرات سے دوچار ہو گئی، اس ضمن میں پرندے بطورِ خاص متاثر ہو رہے ہیں، لیکن قدرت کا اپنا ہی ایک نظام ہے

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آب و ہوا میں تبدیلی اور عالمی تپش کے تناظر میں گرم خون والے جانور اپنی جسمانی ہیئت تبدیل کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں پرندوں کی چونچیں لمبی ہورہی ہیں، اور ان کے پیر اور کان بھی بڑے ہو رہے ہیں تاکہ ان کا جسم گرم موسم کو برداشت کر سکے

آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کی سائنسداں سارہ رائڈنگ اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے جس کی تفصیلات ایکولوجی اور ایوولوشن نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 150  برس میں آسٹریلوی طوطوں مثلاً گینگ گینگ کوکاٹوز اور اور ریڈ رمپڈ طوطوں کی  چونچ میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے

یہ ثبوت واضح ہے کہ جانوروں میں ارتقا جاری ہے اور ضروری نہیں کہ وہ کلائمٹ چینج سے ہی تبدیل ہو رہے ہیں۔ بعض دیگر پرندوں میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ تاہم اس کی حتمی تصدیق کرنا ضروری ہے

ڈاکٹر سارہ کا کہنا ہے کہ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ خدوخال میں تبدیلی ان کی بقا میں کوئی اچھا کردار ادا کرتی ہے یا نہیں۔ لیکن یہ عمل کسی بھی طرح مثبت نہیں ہے بلکہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگریہ کلائمٹ چینج کا شاخسانہ ہے تو شاید یہ جانوروں کو ہیئت بدلنے پر مجبور کر رہا ہے جو کہ بہت کم وقت میں ایک بڑی تبدیلی ہے

اسی طرح درختوں میں رہنے والا چوہا ”وُڈ ماؤس“ اپنے کان بڑے کرچکا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض چمگادڑیں اپنے بازو مزید وسیع کر چکی ہیں۔ شاید یہ اپنے کانوں سے شکاری چمگادڑوں کے پروں کی آواز سنتا ہے اور بھاگ کر اپنا بچاؤ کرتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق جانوروں کی تبدیلی بہت اہم ہے

ان سب کے باوجود بدلتا ہوا ماحول اور آب و ہوا ان جانوروں پر شدید طریقے سے اثرانداز ہورہا ہے۔ گرم علاقوں کے پرندوں اور جاندار کی چونچ اور بازو لمبے ہوسکتے ہیں، جسے ایلن قانون کے تحت بیان کیا جاسکتا ہے۔ جانور کی جسامت جتنی بڑی ہوگی وہ گرمی برداشت کرنے کی اتنی ہی صلاحیت رکھے گا

امریکا میں ایک طویل سروے کیا گیا ہے جس میں 52 اقسام کے نقل مکانی کرنے والے 70 ہزار پرندوں کو دیکھا گیا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 40 برس میں ان پرندوں کے جسم چھوٹے ہوئے ہیں لیکن بازو یعنی پر بڑے ہوئے ہیں۔ یہ تمام پرندے شکاگو سے گزرہے تھے کہ بلند و بالا عمارتوں سے ٹکرا کر گر گئے اور مر گئے تھے۔ ان پرندوں کی لاشیں شہری عجائب گھر کے عملے نے جمع کی تھیں.

Tags:

BirdsEvolutionEvolution of BirdsEvolution SpeciesGlobal warmingSurvival of Species
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی : گرین لائن بس اکتوبر میں چلے گی

Next

امریکا نے ڈرون حملے میں افغان امدادی کارکن اور بچوں کو نشانہ بنادیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme