Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

برطانوی کوچ, جو لیاری کے بچوں کو سکھانے اور ساتھ لے جانے آئے

By Akhtar Rasool
مارچ 25, 2022 2 Min Read
0

کراچی – برطانیہ کے سوئنڈن فٹبال کلب کے کوچ ایلکس پائیک ان دنوں کراچی میں ہیں، جہاں وہ ایم سی فٹ بال کلب کے گراؤنڈ میں لیاری کے پندرہ سال سے کم عمر تین سو بچوں کی کوچنگ کر رہے ہیں

ان بچوں کے درمیان بعد میں مقابلے کرائے جائیں گے اور آخر میں انہی بچوں میں سے پچیس بہتر کارکردگی دکھانے والے بچوں کو سوئنڈن فٹ بال کلب کی اسکالرشپ پر کراچی سے سوئنڈن ٹاؤن لے جایا جائے گا

ایلکس پائیک نے اس حوالے سے بتایا کہ کراچی کے لیاری ٹاؤن میں فٹبال ایک مقبول کھیل سمجھا جاتا ہے۔ یہاں بچے اور نوجوان گلی میں فٹبال کھیلتے ہیں۔ یعنی یہ سٹریٹ فٹبال کھلاڑی ہیں۔ جو بہت تیز، باصلاحیت اور چیلینج قبول کرنے والے ہوتے ہیں

ایلکس نے کہا ”جن بچوں کی ہم تربیت کر رہے ہیں، یہ فٹبال کے کھیل کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ فٹبال سے ان کی محبت کو دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں“

وہ کہتے ہیں ”اگرچہ یہ بچے بہترین کھیلتے ہیں مگر ان کو تربیت کی ضرورت ہے۔ جب سے ہم نے ان کی ٹریننگ شروع کی ہے، یہ بچے انتہائی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ جب میں بات کرتا ہوں یا دوسرے کوچ بات کرتے ہیں، تو یہ غور سے سنتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ کھیل اور جو کچھ کر رہے ہیں، اسے پسند کرتے ہیں“

ایلکس پائیک کے مطابق ان تین سو بچوں میں سے پچیس کو اسکالرشپ دی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ فٹبال کوچز کے لیے بھی ایک اسکیم ہے، جس میں ابھی آٹھ کوچ آئے ہیں، ان میں دو کوچز کو اسکالرشپ پر سوئنڈن فٹ بال کلب لے جا کر پروفیسشنل تربیت دی جائے گی

انہوں نے کہا ”یہ اسکالرشپ ان بچوں کے لیے بہترین موقع ہے جس کے دوران بچے تربیت لے کر پروفیشنل فٹ بال کے کھلاڑی بن سکیں گے“

Tags:

British Football CoachFootballKarachi LyariLyari
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تحریک عدم اعتماد: کیا کیا ہوا؟

Next

پشاور میں چھ بیٹوں کی بےسہارا ماں، ”خرچہ نہ دیا تو جیل بھیج دیں گے“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme