Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانیہ میں اُڑن ٹیکسیوں کےلیے ’ورٹی پورٹ‘ کی تیاری شروع

By Akhtar Rasool
ستمبر 29, 2021 2 Min Read
1

لندن : دنیا کے مختلف ممالک میں نہایت محدود پیمانے پر اُڑن ٹیکسیوں کی سروس  کا آغاز ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اڑنے والی ٹیکسیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوجائے گی

اس ممکنہ صورتِ حال کے پیشِ نظر برطانیہ کی ایک اسٹارٹ اپ ’’اربن ایئر پورٹ‘‘ نے ہنڈائی کمپنی کے ’’اربن ایئر موبیلیٹی ڈویژن‘‘ کے تعاون سے ایک ایسے ہوائی اڈے پر کام شروع کر دیا ہے، جو شہر کے بیچوں بیچ ہوگا اور جہاں صرف اُڑن ٹیکسیاں ہی ٹیک آف اور لینڈنگ کرسکیں گی

اُڑن ٹیکسیوں کے ایسے ہوائی اڈوں کو ’’ورٹی پورٹس‘‘ بھی کہا جاتا ہے، جو عام ہوائی اڈوں کے مقابلے میں نہ صرف بہت چھوٹے ہوں گے، بلکہ انہیں کسی عام فٹبال گراؤنڈ جتنی جگہ پر یا کسی بڑی عمارت کی چھت پر بھی بنایا جا سکے گا

توقع ہے کہ ہنڈائی اور اربن ایئر پورٹ کے اشتراک سے برطانیہ کی پہلی ورٹی پورٹ اگلے سال یعنی 2022ع میں کام شروع کردے گی

اس ورٹی پورٹ کےلیے کووینٹری، برطانیہ میں جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں سے اُڑن ٹیکسیاں پرواز کرسکیں گی اور وہاں اُتر بھی سکیں گی

ایسی بیشتر اُڑن ٹیکسیوں میں بیٹریاں نصب ہوں گی، لہٰذا ورٹی پورٹ میں بڑے بڑے بیٹری چارجر بھی لگائے جائیں گے

واضح رہے کہ اُڑن کاریں اور ٹیکسیاں کسی ہیلی کاپٹر ہی کی طرح ہوتی ہیں یعنی یہ بالکل سیدھی ہوا میں بلند ہوتی ہیں اور اسی طرح بالکل سیدھی زمین پر اترتی ہیں؛ یعنی انہیں رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی

اگر اُڑن گاڑیوں کی ٹیکنالوجی عام ہوگئی تو عوامی سفر میں بہت سی ایسی نئی سہولیات پیدا ہوں گی جن کے بارے میں آج صرف سوچا ہی جاسکتا ہے

ورٹی پورٹ کو  اس حوالے سے  اپنی نوعیت کی ایک منفرد آزمائش قرار دیا جا رہا ہے.

Tags:

Car TechnologyFlying CarFlying taxisUKVirtue port
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سوشل میڈیا کے ذریعے ستر سال بعد بیٹے کی ماں سے ملاقات

Next

پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون ہولڈر ایک ساتھ

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme