Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

برقی گاڑی کے لیے ’سپر فاسٹ بیٹری‘ جو 10 منٹ چارج کرنے پر 400 کلومیٹر چلے گی

By Akhtar Rasool
اگست 22, 2023 4 Min Read
0

ایک زمانہ تھا، جب موبائل فونز کو مکمل چارج کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوا کرتا تھا، گھر سے باہر اگر فون کی چارجنگ ختم ہو جائے تو گویا ایک بڑی مشکل آن پڑتی تھی۔ لیکن اب اکثر موبائل فونز کے لیےنہ صرف ’سپر فاسٹ‘ چارجنگ کی سہولت موجود ہے، بلکہ ’بیٹری پیک‘ بھی بآسانی دستیاب ہیں، کہیں بھی فون کی چارجنگ ختم ہو جائے تو بیرونی بیٹری سے فون کو منسلک کرکے اُسے چارج کر لیں، یہ ایک طرح سے فون کا ’لائف سپورٹ سسٹم” ہے۔ اب بہت ہلکے پھلکے اور تیز تر چارجنگ کی صلاحیت رکھنے والے بیٹری پیک عام مل جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ، آلات چھوٹے اور کہیں زیادہ موثر ہو رہے ہیں۔ تصور کیجیے کہ اگر الیکٹرک یعنی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی موبائل فونز کی طرح جھٹ پٹ چارج کیا جا سکے۔ دراصل یہ تصور اب حقیقت بننے والا ہے

بیٹری بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے الیکٹرک وہیکل (ای وی) کے لیے پہلی ’سپر فاسٹ چارجنگ‘ بیٹری لانچ کر دی ہے، جو صرف 10 منٹ چارج کرنے پر 400 کلومیٹر (249 میل) کی رینج فراہم کرے گی۔

چین کی کنٹمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) نے کہا ہے کہ اس کی نئی لیتھیم آئن بیٹری سے برقی کاروں کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور مالکان کے لیے رینج کی پریشانی ختم ہو جائے گی

مکمل چارج ہونے کی صورت میں یہ بیٹری 700 کلومیٹر کا سفر فراہم کر سکتی ہے، جو 2023 میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں تقریباً 60 فیصد زیادہ ہے

سی اے ٹی ایل کا کہنا ہے کہ بیٹری کی صلاحیت اور چارج ٹائم میں اضافہ ’بالکل نئے سپر کنڈکٹنگ الیکٹرولائٹ فارمولے‘ کے ذریعے حاصل کیا گیا، جس کے نتیجے میں کنڈکٹیویٹی میں بہتری آئی ہے

سی اے ٹی ایل کے چیف سائنسدان ڈاکٹر وو کائی نے کہا، ’ای وی بیٹری ٹیکنالوجی کا مستقبل معاشی فوائد کے ساتھ عالمی ٹیکنالوجی میں سب سے آگے رہنا چاہیے

’صارفین میں جیسے جیسے اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ جدید ٹیکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی اور ہر ایک کو جدت طرازی کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی قابل بنائیں۔‘

سی اے ٹی ایل، جس نے 2022 میں اپنے ہر حریف کے مقابلے میں زیادہ لیتھیم آئن بیٹریاں تیار کیں، اس سال کے آخر میں اپنی مستقبل کی بیٹری کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ گاڑیاں بنانے والی کون سی کمپنی سب سے پہلے اس کی بیڑیاں لے گی۔ تاہم اس کے صارفین میں بی ایم ڈبلیو، ڈیملر اے جی، ہونڈا، ٹیسلا، ٹویوٹا، ووکس ویگن اور والوو شامل ہیں

حالیہ برسوں میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال ایسی کاروں کی فروخت ایک کروڑ سے زیادہ رہی۔ تاہم یہ اب بھی تمام کاروں کی فروخت کا پانچواں حصہ ہیں

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق الیکٹرک گاڑی کی خریداری پر غور کرتے وقت صارفین کے لیے رینج کی پریشانی ایک اہم رکاوٹ ہے، جس نے سی اے ٹی ایل جیسے مینوفیکچررز کو اس رکاوٹ پر قابو پانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا ہے

دیگر مسائل میں بیٹری مواد تک رسائی اور بیٹری کا انحطاط شامل ہیں، اگرچہ سی اے ٹی ایل کا دعویٰ ہے کہ اس دوسرے نقطے کا اس کی حالیہ بیٹری میں کوئی مسئلہ نہیں

زیادہ تر بڑی کار ساز کمپنیوں نے 2040 تک انٹرنل کمبشن انجن والی کاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور آئی ای اے کے تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ الیکٹرک کاروں کی فروخت اگلے 15 برسوں میں تیل سے چلنے والی کاروں کی فروخت سے بڑھ جائے گی، جب کہ بیٹری کی کامیابی اس ٹائم سکیل کو مزید کم کر سکتی ہے

دوسری جانب جاپانی کار ساز کمپنی ”ٹویوٹا“ نے بھی ایک نئی الیکٹرک وہیکل (EV) بیٹری بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جو ایک بار چارج کرنے پر 1500 کلومیٹر (932 میل) تک سفر کر سکتی ہے

اس لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری کو ”سالڈ اسٹیٹ بیٹری“ کہا جاتا ہے اور امید ہے کہ یہ 2027 تک تجارتی استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس بیٹری کو صرف دس منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کا تصور نیا نہیں امریکی محکمہ ِ توانائی کے مطابق دنیا میں سب سے پہلی تجرباتی الیکٹرک گاڑی لگ بھگ 1832 میں امریکہ، ہنگری اور نیدرلینڈز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی، جبکہ امریکہ کی پہلی الیکٹرک گاڑی 1889 کے بعد منظرِ عام پر آئی۔ وقت کے ساتھ اِس کی شکل اور فیچرز جدید تر ہوتے چلے گئے، آج کے دور میں الیکٹرک گاڑیاں فل چارج پر 300 میل یا زیادہ سفر کرنے کے قابل ہو چکی ہیں۔ اور اب یہ پیش رفت صرف دس منٹ چارج کرکے چار سو کلومیٹر تک جا پہنچی ہے

Tags:

10-minute charging electric car battery1000 km range electric car1000 km range electric car battery400 km range electric car batterybatteryElectricElectric CarElectric Carselectric vehicleelectric vehicle fast charging technologyElectric Vehiclesfast charging for electric carrenewable energy electric vehiclessingle charge 1000 km electric carsuperfast charging electric car batterywhen will electric cars have 1000 km range
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دو اہم پیش رفتیں: جین تھیراپی سے سماعت کی بحالی اور ایک آنکھ کے خلیے سے دوسری کی بینائی بحال کرنے کا کامیاب تجربہ

Next

سندھ پر انگریزوں کے قبضے کے خلاف لڑنے والے جنگجو روپلو کولہی کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme