Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بلوچستان میں جنگلات میں آتشزدگی، بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ

By Akhtar Rasool
مئی 16, 2022 4 Min Read
0

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر کئی دن گزر جانے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا، تاہم زمری میں لیویز اور محکمہ جنگلات کے حکام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی

اطلاعات کے مطابق 9 مئی کو بلوچستان کے علاقے مغل کوٹ میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں مبینہ طور پر آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے موسیٰ خیل، شیرانی اور دیگر علاقوں کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا

ضلع شیرانی کی تحصیل درازندہ کے رہائشی نذیر اللہ افغان نے بتایا ہے کہ کئی کلومیٹر پر محیط ان جنگلات میں زیتون، پلوس اور چلغوزوں کے لاکھوں درخت موجود ہیں اور آتشزدگی کی وجہ سے یہاں موجود حیوانات کو خطرات لاحق ہیں

نذیر اللہ افغان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ انتہائی دشوار گزار ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا انسانوں کے بس کی بات نہیں ہے اور اس پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے آج چھٹا دن ہے اور حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جاسکے

انہوں نے ضلع شیرانی اور موسیٰ خیل کے قبائل سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اس آگ کو بجھانے کے لیے پہنچیں

دوسری جانب جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اشر تحریک کے بانی سالمین خپلواک حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں ’ہمیں ریاست و حکومت سے بہت شکایت ہیں کہ وہ ہمارے علاقوں یعنی پورے خیبر پختونخوا اور پورے بلوچستان خاص کر پشتون علاقوں میں جنگلات کے تحفظ، آگ بجھانے، نئے جنگلات لگانے، عوام کو آگاہ کرنے، پانی جمع کرنے، ٹیوب ویل کا راستہ روکنے، شکار کو ختم کرنے، نیشنل پارک بنانے، سونامی ٹری پروگرام میرٹ پر چلانے اور ٹمبر مافیا کی سرکوبی کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کر رہی‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی بلوچستان کی جانب سے بھی کوئی کام نظر نہیں آرہا، جس کی واضح مثال یہ ہے کہ آگ تقریباً پچیس کلومیٹر تک پھیل چکی ہے مگر ابھی تک اسے بجھانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیرانی وموسیٰ خیل میں ہیلی کاپٹر بھیج کر اس آگ پر قابو پایا جائے بصورت دیگر ہم قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے

نائب تحصیل دار زمری پلاسین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق: ’13 مئی کو آگ لگنے کی اطلاع پر لیویز فورس کی ٹیمیں زمری پلاسین بھجوائی گئی تھیں۔ یہ آگ قدرتی طور پر لگی تھی جس پر لیویز فورس کی محنت سے 15 مئی کو قابو پالیا گیا ہے، جس میں آگ بجھانے والے سولہ عدد گولے استعمال کیے گئے ہیں‘

اسی طرح ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور لیویز کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچیں، جس کے بعد تحصیل زمری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

محکمہ جنگلات موسیٰ خیل کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عابد مروت نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہو رہا کہ یہ آگ مغل کوٹ (جو ضلع شیرانی کا علاقہ ہے) سے یہاں تک پہنچی ہے یا پھر ڈیرہ اسماعیل خان سے، البتہ محکمہ جنگلات ولیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زمری میں جنگلات کوبڑے نقصان سے بچالیا ہے

ادہر سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان دوستین جمالدینی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے شیرانی، موسیٰ خیل اور کوہلو تک پہنچی

اشر تحریک کے بانی سالمین خپلواک کہتے ہیں کہ زمری میں آگ پر قابو پانا خوش آئند ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت دیگر علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، کیونکہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کا نقصان نہ صرف درختوں کو ہوگا بلکہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں بھی ہم متاثر ہوں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی ضلع موسیٰ خیل کی ذیلی تحصیل زمری پلاسین کے جنگلات میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے زیتون سمیت دیگر قدیم اور قیمتی جنگلات کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور سیکرٹری جنگلات اور کمشنر لورالائی ڈویژن کو آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور جنگلات کو پہنچنے والے نقصانات کی سروے رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی

ان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جائیں اور جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

واضح رہے کہ شیرانی، موسیٰ خیل اور اب کوہلو کے پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آگ لگنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے.

Tags:

BalochistanForest Fireslarge-scale damageWildlife
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں گرمی کے باعث کرکٹر اور فٹبالر کی اموات

Next

کیا آپ ٹک ٹاک کی لت کا شکار ہیں؟ نئی تحقیق میں علامات کی نشاندہی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme