Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، حکومت نے کمیشن بنانے کا حکم چیلنج کردیا

By Akhtar Rasool
مئی 19, 2022 2 Min Read
0

وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے انسانی حقوق کی کارکن ایمان  مزاری کی جانب سے مبینہ طور پر بلوچ طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر دیے گئے حکم کو معطل کرے

بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 28 اپریل کو کمیشن تشکیل دینے کے حکم کو وفاقی حکومت نے چیلنج کر دیا ہے

درخواست گزار کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو قائداعظم یونیورسٹی اور ملک بھر کے دیگر تعلیمی اداروں میں ہراساں کیا جاتا تھا

طلبہ نے الزام لگایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں ’نسلی پروفائلنگ‘ اور جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنی درخواست میں دلیل دی کہ ہائی کورٹ کا حکم پائیدار نہیں ہے کیونکہ یہ ریکارڈ کو غلط پڑھنے اور نہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ ’قانون کے غلط استعمال‘ پر مبنی ہے۔

درخواست میں استدلال کیا گیا کہ چونکہ عدالت کی ہدایت کمیشن کے تقرر کی حد تک حتمی حکم ہے اس لیے اس نے سیکیورٹی کی کمی، نسلی پروفائلنگ اور بلوچستان میں اپنے آبائی شہروں کا دورہ کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے حوالے سے طلبہ کی شکایات پر غور کرنے کے لیے ایک باڈی مقرر کر کے اپنے عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز کیا

حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ قانون کے تحت پائیدار نہیں ہے، ہائی کورٹ کا حکم صوابدیدی نوعیت کا تھا اور مفروضے پر مبنی تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کو اس طرح کے احکامات جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے

Tags:

BALOCHBaloch StudentsBalochistanMissing PersonsPakistanStudentsالباکستانُپاکستان
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جامعہ کراچی میں عالمی کانفرنس منسوخ، سیکیورٹی صورتحال بڑا خطرہ قرار

Next

ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی 200 روپے کا ہوگیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme