Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے؟ دوا سے بہتر ہے کہ پانچ منٹ تک سانس کی ’خاص‘ مشق کریں

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2021 3 Min Read
0

کولوراڈو : امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق کے ذریعے یہ دریافت کیا ہے کہ بلڈ پریشر کم کرتے ہوئے رگوں کی صحت بہتر بنانے اور دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے سانس کی ایک خاص مشق صرف پانچ منٹ روزانہ کرلی جائے تو وہ دوا اور دوسری ورزش سے بھی بہتر ثابت ہوسکتی ہے

سانس کی اس خاص مشق کو ’’آئی ایم ایس ٹی‘‘ (انسپریٹری مسل اسٹرینتھ ٹریننگ) کہا جاتا ہے جس کا مقصد ان پٹھوں کو مضبوط بنانا ہے جو تنفس یعنی سانس لینے  کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں

یہ کوئی نئی ایجاد نہیں ہے بلکہ یہ مشق 1980ع کے عشرے میں شدید بیمار مریضوں کو ازخود سانس لینے کے قابل بنانے اور وینٹی لیٹر سے چھٹکارا دلانے کے لیے ایجاد کی گئی تھی

سانس کی یہ مشق ایک چھوٹا سا آلہ استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہے جبکہ مشق کرنے والے کی ناک بند کردی جاتی ہے تاکہ وہ صرف منہ سے سانس لے سکے۔

یہ آلہ سانس لینے کو معمول کے مقابلے میں کچھ مشکل بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے پر نظامِ تنفس کے عضلات (پٹھوں) کو زیادہ مشقت کرنا پڑتی ہے اور وہ بتدریج مضبوط ہوتے چلے جاتے ہیں

مشق کے دوران اس آلے کے ذریعے تیس گہری سانسیں لی جاتی ہیں جبکہ یہ پورا عمل صرف پانچ منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے

حالیہ برسوں کے دوران بعض تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اگر ’’آئی ایم ایس ٹی‘‘ کی یہی مشقیں اس آلے میں ہوا کے گزرنے کے خلاف مزاحمت بڑھا کر انجام دی جائیں تو ممکنہ طور پر کچھ مزید فائدے بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ جیسے کہ تناؤ کے احساس میں کمی، اچھی نیند اور بلڈ پریشر میں کمی وغیرہ

یہی وجہ ہے کہ ان ابتدائی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے ماہرین نے اسی مشق کو بلڈ پریشر کم کرنے کےلیے آزمانے کا فیصلہ کیا

تحقیق کی غرض سے انہوں نے 36 صحت مند رضاکار بھرتی کیے جن کی عمریں 50 سے 79 سال تک تھیں، انہیں چھ ہفتے تک روزانہ ’’آئی ایم ایس ٹی‘‘ آلے کے ذریعے صرف پانچ منٹ تک سانس کی مشقیں کروائی گئیں

البتہ، اِن میں سے نصف رضاکاروں کو دیئے گئے ’’آئی ایم ایس ٹی‘‘ آلے سے سانس لینے کے لیے معمولی سا زیادہ زور لگانا پڑتا تھا جبکہ باقی نصف رضاکاروں کے ’’آئی ایم ایس ٹی‘‘ آلے میں سانس لینے کے خلاف مزاحمت خاصی زیادہ تھی جس کی بنا پر انہیں اس آلے سے سانس لینے کےلیے بہت زیادہ زور لگانا پڑا

چھ ہفتے بعد معلوم ہوا کہ ’’آئی ایم ایس ٹی‘‘ آلے سے زیادہ زور لگا کر سانس لینے والے رضاکاروں کا بلڈ پریشر واضح طور پر کم اور صحت مند حدود میں رہا

حیران کن طور پر بلڈ پریشر کو پہنچنے والا یہ فائدہ بعض رضاکاروں میں روزانہ پابندی سے ورزش کرنے اور بلڈ پریشر کم کرنے والی دوائیں کھانے کے مقابلے میں بھی زیادہ تھا، یہی نہیں بلکہ ان رضاکاروں میں رگوں کی سختی بھی کم ہوئی جس سے خون کے دباؤ میں بہتری آئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور رگوں کی سختی میں ہونے والی کمی سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی 30 سے 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے، مطالعہ ختم ہوجانے کے بعد بھی بلڈ پریشر میں یہ کمی خاصی حد تک برقرار رہی جو ایک مثبت بات تھی

’’جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘‘ کے تازہ شمارے میں تحقیق کے علاوہ ماہرین کی اسی ٹیم نے یوٹیوب پر ایک مختصر وڈیو بھی رکھی ہے تاکہ دوسرے لوگ بھی سانس کی اس مشق سے استفادہ کرسکیں.

آئی ایم ایس ٹی سے بلڈ پریشر کو پہنچنے والا فائدہ بالکل واضح اور نمایاں ہے لیکن سائنسدان اب بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے

اس بارے میں ان کا مفروضہ ہے کہ شاید اس مشق کی وجہ سے خون کی نالیوں میں سطح پر موجود خلیے زیادہ مقدار میں نائٹرک آکسائیڈ خارج کرنے لگتے ہیں جس سے پٹھوں کا تناؤ ختم کرنے اور خون کا بہاؤ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے.

Tags:

Blood PressureBreathHealth Care
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یورپی عدالت نے یاسر عرفات کی موت کو قتل قرار دلوانے سے متعلق کیس خارج کردیا

Next

مجھ پر نواز شریف کی تنقید برداشت کی، فوج پر برداشت نہیں کریں گے، آرمی چیف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme