Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںعالمی

بھارتی گندم سے ’روبیلا‘ وائرس پھیلنے کا خدشہ

By Akhtar Rasool
جون 3, 2022 2 Min Read
0

حال ہی میں ترکی نے بھارتی گندم میں ’روبیلا وائرس‘ کی موجودگی کے شبے کی وجہ سے 56 ہزار ٹن سے زائد کی گندم کو ملک پہنچنے پر واپس کردیا

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ترکی نے بھارت سے 56 ہزار 877 ٹن گندم خریدی تھی اور بحری جہاز گندم کو لے کر ترکی کے ساحل پہنچا تھا لیکن وہاں کے حکام نے بھارتی گندم کو ملک میں اتارنے سے انکار کردیا

رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے واپسی کی وجہ بھارتی گندم میں ’روبیلا وائرس‘ کی موجودگی ہے

اس طرح ترکی کے محکمہ زراعت اور صحت کے حکام نے گندم میں وائرس کی موجودگی کے باعث گندم کی ساری کھیپ واپس بھارت بھیج دی اور کہا کہ کورونا کی وبا کے دور میں وہ مزید رسک نہیں لے سکتے

ترکی کی جانب سے ہزاروں ٹن خریدی گئی گندم کی واپسی اور اس میں ’روبیلا وائرس‘ کی موجودگی کے انکشاف کے بعد بھارتی کسانوں اور بیوپاریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکام بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں

فوری طور پر بھارتی حکام نے ترکی کے فیصلے پر کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم زرعی ماہرین نے اس خدشے کو رد نہیں کیا کہ گندم میں ’روبیلا وائرس‘ کی موجودگی نہیں ہو سکتی

زرعی ماہرین کے مطابق ’روبیلا وائرس‘ گندم کے فصل میں ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ وائرس دانوں میں بھی پایا جا سکتا ہے

بھارتی زرعی ماہرین اور کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر گندم میں ’روبیلا وائرس‘ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تو کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے اور بھارتی گندم کو کوئی بھی ملک نہیں خریدے گا اور نہ ہی ملکی سطح پر اسے استعمال کیا جا سکے گا

واضح رہے کہ ’روبیلا وائرس‘ ایک وائرل بخار ہے، یہ بیماری بچوں میں پائی جانے والی بیماری ’خسرہ‘ کی ایک قسم مانی جاتی ہے

اس بیماری کو جرمن خسرہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی علامات میں گلے میں سوزش اور درد، ہلکا بخار، جسم میں درد، تھکاوٹ، آنکھوں کا سرخ یا گلابی ہوجانا اور چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر سرخ دانے نکلنا شامل ہیں

ماہرین کے مطابق عام طور پر ’روبیلا وائرس‘ یا بخار کچھ ہی دنوں میں دوائیاں لینے سے ٹھیک ہوجاتا ہے اور اس میں عام افراد اور بچوں میں شدید علامات ظاہر نہیں ہوتیں، تاہم اگر یہ شدید ہوجائے تو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ’روبیلا وائرس‘ کے شدید ہونے سے دماغ میں سوزش سمیت حاملہ خواتین کے متاثر ہونے سے پیٹ میں موجود بچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے.

Tags:

IndiaIndian WheatRubellaRubella VirusTurkeyTurkiyeWheat
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈیرہ اسماعیل خان: ’کافر کوٹ‘ کیا ہے؟

Next

وزیروں اور سرکاری افسران کو کتنا پیٹرول مفت ملتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme