Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت: انسانی حقوق کے علمبردار سابق پادری کی دوران حراست موت پر احتجاج

By Akhtar Rasool
جولائی 7, 2021 3 Min Read
0

جنیوا : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی قبائلی عوام کے حقوق کے لیے مہم چلانے والے ایک چوراسی سالہ ہندوستانی مسیحی پادری کی دوران حراست ہونے والی موت پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے جنہیں انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت نظربند کیے جانے کے بعد ضمانت دینے سے انکار کردیا گیا تھا

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فادر اسٹان سوامی کو پچھلے سال ایک کالعدم بائیں بازو کے گروہ سے تعلقات کی شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2018ع میں ریاست مہاراشٹر میں تشدد کا ارتکاب کیا تھا تاہم پادری نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے انکار کردیا تھا

ان کی موت سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت انسداد دہشت گردی کے قانون کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تنقید مزید بڑھ جائے گی، اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال حکومت پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے

اسٹان سوامی پارکنسن کی بیماری میں مبتلا تھے اور جیل میں رہتے ہوئے انہیں کووڈ۔19 بھی ہو گیا تھا اور وہ پیر کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، ان کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز چرچ میں ادا کی گئیں جس کے باہر ایک درجن سے زائد افراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا

اقوام متحدہ کے متحدہ خصوصی برائے انسانی حقوق میری لالر نے کہا کہ آج ہندوستان سے ملنے والی خبر انتہائی افسوسناک ہے، انسانی حقوق کے محافظ اور پادری اسٹان سوامی دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے الزام میں گرفتاری کے 9 ماہ بعد ہی دوران حراست انتقال کر گئے ہیں

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں انسانی حقوق کے محافظوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے محفاظ کو جیل میں ڈالنا ناقابل معافی جرم ہے

جنیوا میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان لز تھروسل نے کہا کہ ایجنسی بار بار ہندوستان کی حکومت سے ایک مضبوط سول سوسائٹی کے تحفظ کی درخواست کرتی رہی ہے، ان سے جو سلوک کیا گیا ہمیں اس پر تشویش ہے اور بغیر کسی قانونی بنیاد کے نظربند افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا

اسٹان سوامی کے خلاف مقدمے کی پیروی کرنے والی بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا جبکہ وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ عدالت کی سابقہ ​​سماعتوں میں حکومت نے اسٹان سوامی کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے کی اجازت ہونی چاہیے

مودی کی بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں نے کہا کہ ماؤنواز باغیوں کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جن میں سے کچھ ایسے دور دراز علاقوں میں کام کرتے ہیں جہاں قبائلی لوگ رہتے ہیں

ممبئی کے احتجاج میں موجود ایک سابق مقامی سرکاری عہدیدار کیرن ڈیمیلو نے کہا حکومت کو پہلے کچھ کرنا چاہیے تھا، انہوں نے بہت طویل وقت لیا اور سوامی کے لیے کچھ نہیں کیا

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں جیل میں رہنے کی ضرورت تھی کیونکہ ان پر غلط الزام لگایا گیا تھا.

Tags:

DeathHuman Rights ActivistIndiaSocial Activist
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان کی سندھ کو حب ڈیم سے فراہمی روکنے کی دھمکی

Next

امریکی فوجی بغیر بتائے راتوں رات بگرام فضائی اڈہ خالی کر گئے، افغان کمانڈر کا شکوہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme