Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت: خاتون اور بچہ کرونا کے ڈر سے تین سال تک گھر میں بند رہے

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2023 2 Min Read
0

بھارت میں حکام نے بتایا کہ ایک خاتون نے کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کے خوف سے خود کو اور اپنے دس سالہ بیٹے کو تین سال تک گھر میں بند کر رکھا

خاتون، جن کی شناخت من مون مانجھی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے بیٹے دہلی کے قریب گڑگاؤں شہر کے رہنے والے ہیں۔ حکام نے انہیں اس ہفتے اس وقت بازیاب کیا ، جب خاتون کے شوہر نے مقامی تھانے سے رابطہ کیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق پولیس، صحت کے حکام، اور چائلڈ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم منگل کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور مرکزی دروازہ توڑا تاکہ ماں اور بیٹے کو بچایا جا سکے

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی وڈیوز اور تصاویر میں گھر کے اندر بکھرے کپڑوں، بالوں، کچرے، گندگی اور اشیائے خورونوش کے پریشان کن مناظر دیکھے جا سکتے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کے بقول خاتون مبینہ طور پر وبائی بیماری کی وجہ سے خوف میں مبتلا تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ اگر ان کا بیٹا گھر سے باہر نکلا گا تو وہ مر جائے گا

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق لڑکے کے والد سورن مانجھی کا کہنا تھا ’اپنی بیوی کو اس بات پر راضی کرنا بہت مشکل تھا کہ وہ خود کو اور میرے بیٹے کو باہر نکالیں کیوں کہ انہیں خدشہ تھا کہ دونوں کورونا کا شکار ہو جائیں گے۔ وہ جب بھی باہر نکلتیں تو میں ان کے ساتھ قریبی بازار جاتا اور وہ بیک وقت کئی چیزیں خرید لیتیں۔‘

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون گھر میں اپنے اور اپنے بیٹے کے بال کاٹتیں اور بیرونی رابطے سے بچنے کے لیے بجلی سے چلنے والے چولہے پر کھانا بناتیں

مزید برآں نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ گھر کا کوڑا تین سال سے باہر نہیں پھینکا گیا اور اس دوران بچے نے سورج بھی نہیں دیکھا

گھر میں بند ہونے کے دوران خاتون نے شوہر سمیت کسی کو گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔ شوہر کا اپنے خاندان سے جڑے رہنے کا واحد ذریعہ ویڈیو کالز تھیں۔ انہوں نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ان سے کھانے پینے کی اشیا اور ضرورت کا دوسرا سامان دروازے کے باہر چھوڑنے کو کہا جاتا

بچے کے والد نے اخبار کو بتایا کہ ’جب میں نے تین سال کے بعد اپنے بیٹے کو پہلی بار ہاتھ لگایا تو میں آنسو نہیں روک سکا۔ میں نے اس کی پیشانی کو چوما اور اس سے وعدہ کیا کہ ہمارا خاندان پہلے کی طرح دوبارہ ایک ساتھ رہے گا۔‘

ریسکیو کیے جانے کے بعد ماں بیٹے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعے نے کووڈ-19 کے دماغی صحت پر اثرات کے حوالے سے خدشات کو جنم اور وبائی مرض کے دوران ذہنی صحت کو ٹھیک رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

بھارت ان ملکوں میں شامل ہے، جہاں دنیا میں پھیلنے والے کووڈ-19 کے نتیجے میں بہت زیادہ اموات ہوئیں، تاہم حالیہ مہینوں میں نئے کیسوں کی تعداد کم ہو کر چند سو رہ گئی ہے۔

Tags:

gurgaon woman locked minor songurgaon woman locked songurugram woman locked herselfgurugram woman locked herself and son for 3 yearsgurugram woman locked selfmother and 10-year-old son stay lockedmother locked her son for three yearsson for 3 years in house to avoidson for 3 years in house to escape covidson for 3 years to escape covid in gurgaonson for three years in housewoman locked self and son to escape covidwoman locks herself and son in house
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دماغی امراض کے علاج کا آلہ، پاکستانی یونیورسٹی نے عالمی مقابلہ جیت لیا

Next

حمل اور زچگی کے دوران ہر دو منٹ بعد ایک خاتون کی موت، رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme