Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت: قسمت بدلنے کے لیے ’دو خواتین کی قربانی‘ تین افراد گرفتار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2022 2 Min Read
0

بھارت میں پولیس نے جادو کر کے دولت مند بنانے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر دو خواتین کو ہلاک کرنے کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے

پولیس کے ترجمان پرامود کمار نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ جادو کرانے کے لیے مالی مشکلات کے شکار جوڑے نے محمد شفیع کو تین لاکھ روپے ادا کیے، جس نے دو خواتین کو ’قربانی‘ کے لیے فراہم کیا، جن کو بعد ازاں ’بدترین تشدد‘ سے قتل کیا گیا

پولیس کے مطابق یہ واقعات تین ماہ کے دوران مختلف اوقات میں ہوئے

پولیس کے مطابق محمد شفیع نے رقم دینے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھگاول سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیلیٰ کو بتایا تھا کہ ’دولت مند بننے کے لیے انسانی قربانی کا راستہ اپنانا ہوگا‘

پولیس ترجمان نے بتایا ”محمد شفیع پر اس سے قبل ریپ کے الزام میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ شفیع نے ایک خاتون کو فلم میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر بھگاول سنگھ کے گھر میں اُس تک پہنچایا“

تفتیش کاروں کے مطابق ”جب پہلی ’قربانی‘ کے بعد کچھ نہ ہوا تو بھگاول سنگھ نے شفیع سے قسمت نہ بدلنے کا شکوہ کیا، جس پر شفیع نے اُن کو کہا کہ ستمبر میں دوسری قربانی دینا ہوگی“

پولیس ترجمان نے بتایا ”ہم لاپتہ ہونے والی پہلی خاتون کے کیس کی تفتیش کر رہے تھے جب دوسری لاپتہ ہونے والی خاتون کی آخری موبائل لوکیشن بھی بھگاول سنگھ کے گھر کی قریب کی آئی“

قتل کی گئی دونوں خواتین گھر گھر لاٹری ٹکٹ فروخت کرتی تھیں

پولیس نے دونوں کی مسخ شدہ لاشیں جوڑے کے صحن سے برآمد کیں۔ ملزم محمد شفیع سے دیگر مقدمات میں ملوث ہونے کی تفتیش جاری ہے

بھگاول سنگھ کے ایک پڑوسی جو روایتی طریقہ علاج کے ماہر ہیں نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ”ہمارے لیے یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ پڑوس میں ایسے لوگ رہتے ہیں جنہوں نے بہیمانہ تشدد اور قتل کیے“

پڑوسی گوپان کے نے بتایا ”ہمارے پاس بہت سے لوگ فریکچرز، زخموں اور دیگر عارضوں کے علاج کے لیے آتے ہیں۔ ہم نے کبھی کسی غلط چیز کا شبہ نہیں کیا، یہ لوگ اچھے طریقے سے پیش آتے تھے“

ماہرین میں مطابق بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں قبائلی طرز زندگی کے باعث اکثر لوگ توہمات کا شکار ہیں اور جادو ٹونہ کرتے ہیں۔ وہ قسمت بدلنے اور جلد دولت کے حصول کے لیے ’عملیات‘ کا سہارا لیتے ہیں۔ ایسے واقعات میں اکثر یہی دیکھنے میں آیا ہے، جیسا کچھ مذکورہ بالا واقعے میں ہوا۔

Tags:

IndiaKilled WomenTow Women Killed
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹنڈو محمد خان: مین پوری فیکٹری پر چھاپہ مارنے والے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا

Next

آرمی چیف بارے اعتزاز کا بیان: پیپلز پارٹی کا اظہار لاتعلقی۔ ’میں بیان پر قائم ہوں‘ اعتزاز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme