Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹنڈو محمد خان: مین پوری فیکٹری پر چھاپہ مارنے والے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2022 3 Min Read
0

ٹنڈو محمد خان ضلع کے ستر موری گاؤں میں مین پوری بنانے والوں اور ان کے ساتھیوں نے سات پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، جنہیں حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع کی پولیس کی بھاری نفری ان کو ریسکیو کرنے پہنچی

اے ایس پی علینہ نے تصدیق کی کہ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کی ہدایت پر انہوں نے اکبر لغاری کی مین پوری فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں ہجوم نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا

اے ایس پی کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ”مجھے چوٹیں آئیں اور نہ ہی یرغمال بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ ہجوم نے یرغمال بنائے پولیس اہلکاروں کی تذلیل بھی کی“

اطلاعات کے مطابق ہجوم کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کے لیے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال سٹی برانچ لایا گیا

دوسری جانب حیدرآباد ڈی آئی جی آفس کی جانب سے معاملے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی دو ٹیمیں علاقے میں پہنچی تھیں، جن میں سے ایک کی سربراہی اے ایس پی اور دوسری کی ظفر چانڈیو کر رہے تھے، جو کہ ڈی آئی جی کی ٹیم کے رکن بتائے جاتے ہیںن جبکہ ایک پولیس اہلکار امام بخش زرداری بھی ٹیم میں شامل تھا، جو کہ حیدرآباد میں تعینات نہیں تھا

دوسری ٹیم کے سربراہ ظفر چانڈیو کا عہدہ معلوم نہیں تھا اور نہ ہی اے ایس پی اس سے آگاہ تھیں، ظفر چانڈیو ڈی آئی جی کی ٹیم میں شامل تھے، جب پیر محمد شاہ ایس ایس پی حیدرآباد تھے، وہ مین پوری بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے مشہور ہیں

اس دوران علاقے میں ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، ذرائع نے بتایا کہ ٹنڈو محمد خان پولیس کو حیدر آباد پولیس کی جانب سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا

واقعہ کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹنڈو محمد خان پولیس ایس ایس پی عبداللہ میمن کی سربراہی میں گاؤں پہنچی، جبکہ اس حوالے سے رد عمل دینے کے لیے ایس ایس پی دستیاب نہیں تھے

ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس کی دونوں ٹیموں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ بعد میں ڈی آئی جی نے ٹھٹہ، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار اور بدین پولیس سے یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو ریسکیو کرنے کے لیے مدد طلب کی

ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے باجود مجرم بڑی مقدار میں مین پوری اپنے ساتھ لے گئے، جو تقریباً بارہ سو تھیلے بتائے گئے ہیں، جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چھ تھیلے ضبط بھی کیے گئے

مین پوری ٹنڈو الہ یار کے کسی شخص سے متعلق تھی، جسے اکبر لغاری کے پاس رکھا گیا تھا جو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا

مین پوری ضبط کرنے کے لیے پولیس گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئی تھی

زخمی پولیس اہلکاروں میں بدین سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل شاہ جہاں ، ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے علی اصغر کھوسو اور یونس خان سجاول سے تعلق رکھنے والے رفیق احمد جتوئی، جامشورو سے تعلق رکھنے والے ساجد حسین اور مٹیاری سے تعلق رکھنے والے ارباب علی منگی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی پیر محمد شاہ معاملے پر رد عمل دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

Tags:

hostagepolicemenSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کھانسی سے نجات دلانے میں مددگار ٹوٹکے

Next

بھارت: قسمت بدلنے کے لیے ’دو خواتین کی قربانی‘ تین افراد گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme