Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت کا روس سے تیل خریدنا پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے، امریکا

By Akhtar Rasool
مارچ 18, 2022 3 Min Read
0

واشنگٹن – وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اگر بھارت روس سے رعایتی تیل خریدتا ہے تو یہ روس پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے لیکن ایسا کرنا نئی دہلی کو تاریخ کے غلط رخ پر ڈال دے گا

تازہ ترین نیوز بریفنگ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے زور دیا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تمام ممالک ان پابندیوں کی پیروی کریں جو امریکا نے 24 فروری کے بعد روس پر لگائی اور تجویز کی ہیں

لیکن جب ان سے بھارت کی روس سے رعایتی تیل کی خریداری پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا ”مجھے نہیں لگتا کہ اس سے ان پابندیوں کی خلاف ورزی ہو گی“

تاہم انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اس بارے میں سوچے کہ وہ یوکرین کے معاملے پر کہاں کھڑا ہونا چاہتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب تاریخ لکھی جائے گی تو روس اور روسی قیادت کی حمایت، ایک حملے کی حمایت کے مترادف ہوگی جو یقیناً تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق ملک کی سب سے بڑی آئل فرم انڈین آئل کارپوریشن نے (روس سے) تیس لاکھ بیرل خام تیل خریدا ہے، جسے روس نے مروجہ بین الاقوامی نرخوں پر بھاری رعایت کے ساتھ فراہم کیا

بھارتی میڈیا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایک تاجر کے ذریعے یہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پہلی خریداری ہے

بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا تیل کا صارف اور درآمد کنندہ ہے اور اپنی ضروریات کا 80 فیصد درآمدات سے پورا کرتا ہے لیکن ان خریداریوں میں سے صرف 2 سے 3 فیصد روس سے آتی ہیں

روس سے بھارت کی مبینہ خریداری پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی میڈیا آؤٹ لیٹس نے نوٹ کیا کہ بھارت نے ابھی تک روس کی مذمت نہیں کی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ووٹنگ سے بھی پرہیز کیا ہے، جس میں اس حملے کی مذمت کی گئی تھی

24 فروری کے بعد سے کئی امریکی عہدیداروں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ خود کو روس سے دور رکھے، تاہم انہوں نے بھارت کے روس بہت زیادہ انحصار کو بھی تسلیم کیا

روس، بھارت کو ہتھیاروں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے جس میں میزائل اور لڑاکا طیاروں کے لیے چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود شامل ہیں

ماسکو میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بھارت کے مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم ہردیپ پوری کو فون کیا اور ان کے ساتھ ایندھن اور توانائی کے موجودہ اور ممکنہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس، بھارت کی روسی تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور بھارت کو تیل اور پیٹرولیم کی برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے

فنانشل ٹائمز نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ماسکو کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود پاکستان بھی روس کی تعمیر کردہ گیس پائپ لائن کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ پاکستان امریکا کا اتحادی ہے لیکن وہ توانائی کے بحران کو کم کرنے کے لیے متبادل ایندھن کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہے

فنانشل ٹائمز نے نوٹ کیا کہ اسلام آباد حالیہ برسوں میں ماسکو کے قریب تر ہو گیا ہے، حکام جزوی طور پر توانائی کے تحفظ کو بڑھانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کو خطرے میں ڈالنا بہت مہنگا پڑے گا

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان گیس پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس نے خلیج سے درآمد بھی شروع کر دی ہے کیونکہ توانائی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

Tags:

IndiaOil TradeRussiaUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جب اسٹالن نے اپنے بیٹے کو جرمن فوج کی قید میں مرنے دیا

Next

کیا عمران خان استعفی دے کر سیاسی گیم جیت سکتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme