Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بے روزگار نوجوانوں کے لیے ٹک ٹاک کی اسکیم

By Akhtar Rasool
اپریل 12, 2022 2 Min Read
0

کراچی – وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے نوجوانوں کی ڈجیٹل اور کریئٹِو انڈسٹریز میں کام تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے، جو نوجوانوں کی بے روزگاری اور ڈجیٹل مہارتوں کے درمیان فرق سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی اسکیم کا حصہ ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل بزنس چیرٹی کیچ 22 کے ساتھ مل کر ملٹی ملین پاؤنڈ پروگرام پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد 2024ع کے آخر تک ڈھائی ہزار افراد کو ملازمت دینا ہے

نئی اسکیم سولہ سے چوبیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے، جو اس وقت تعلیم، ملازمت یا کوئی تربیت حاصل نہیں کر رہے

اس اسکیم میں ان افراد کو چار ہفتوں تک ملازمت کے کورس تک رسائی دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ کیریئر کوچ، ورچوئل ورک کا تجربہ، رہنمائی اور کچھ رقم بھی فراہم کی جائے گی

ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا ایک اہم حصہ پسماندہ اور کمزور لوگوں کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ تخلیقی ڈجیٹل مہارتیں سیکھیں اور انہیں اپنے مقامی کاروبار اور تخلیقی صنعتوں کی مدد کرنے کے لیے استعمال کریں

ٹک ٹاک برطانیہ کے جنرل منیجر رچ واٹر ورتھ نے کہا کہ وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے عمومی مقصد کو دیکھتے ہوئے یہ نئی اسکیم ایک واضح قدم ہے

انہوں نے کہا ”ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور خوشی لانا ہے۔ تخلیقی کام ایسے ہی نہیں ہو جاتا۔ اسے حوصلہ افزائی، پرورش اور موقع کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ہزاروں نوجوانوں کے پاس تخلیقی بننے کا موقع یا مہارت نہیں ہے اور تخلیقی اور ثقافتی وسائل تک رسائی میں عدم مساوات ہے۔“

ان کا کہنا تھا ”ہم اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نوجوانوں اور تخلیقی صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کیچ 22 کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بہت خوش ہیں تاکہ سب کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں ممکن بنایا جاسکے“

کیچ 22 میں شراکت داری کے ڈائریکٹر کیٹ ڈکسن کہتے ہیں کہ ’ٹک ٹاک ایک درخشاں اور وژنری برانڈ ہے، جس کو نوجوان سمجھتے ہیں۔ جب نوجوان ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر جاتے ہیں تو وہ اپنی تخلیقی اور ڈجیٹل مہارتوں کا استعمال کرتے ہیں۔“

انہوں نے کہا ”یہ پروگرام نوجوانوں کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ان مہارتوں کو عملی زندگی کے دلچسپ آپشنز میں تبدیل کر سکیں۔ ڈجیٹل دور میں ایک خیراتی ادارے کے طور پر ہمیں مسلسل نوجوانوں کی زبان بولنا سیکھنا چاہیے۔ کیچ 22 اور ٹک ٹاک کے درمیان اس شراکت داری نے عملی زندگی کے متعلق ایک نئی قسم کی بحث کو جنم دیا ہے۔ مالکان کو نئی صلاحیتیں تلاش کرنے میں مدد اور نوجوانوں کو اپنا مستقبل بنانے کا اختیار دیتی ہے“

Tags:

social mediaTiktokVideo streaming
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کمبوڈیا کے کارکن ماحول کے لیے اپنی آزادی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

Next

گوگل نے صارفین کے موبائل نمبرز چرانے والی ایپس ڈیلیٹ کردیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme