Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

تاج محل کے بیس کمروں کی حقیقت جاننے کے لیے بھارت میں پٹیشن دائر

By Akhtar Rasool
مئی 9, 2022 2 Min Read
0

مغلیہ دور کی مشہور یادگار تاج محل کے بیس کمروں کی حقیقت جاننے کے لیے بھارت کی ایک عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ہے کہ ان کو کھولا جائیں

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنو بینچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایودھیہ ضلع کے میڈیا انچارج ڈاکٹر راجنیش سنگھ نے یہ پٹیشن دائر کی ہے، جو یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ان بیس کمروں میں ہندو مورتیوں اور تاریخی عبارات کو چھپایا گیا ہے؟

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ رودرا وکرم ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

ڈاکٹر راجنیش سنگھ کا کہنا ہے ’تاج محل سے متعلق ایک پرانا تنازع ہے۔ قریباً بیس کمروں کو تالے لگے ہوئے ہیں اور اس میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کمروں میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیاں اور مقدس عبارات موجود ہیں‘

ان کا کہنا تھا ’آرکیالوجیکل سروے کو ہدایت دی جائے کہ ان کمروں کو کھول کر حقیقت معلوم کی جائے۔ ان کمروں کو کھولنے میں کوئی نقصان نہیں‘

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کمروں کی حقیقت جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے

واضح رہے کہ 2020ع سے ڈاکٹر راجنیش سنگھ ان کمروں کی حقیقت کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ معلومات حاصل کرنے کے حق (آر ٹی آئی) کے قانون کی بنیاد پر ایک درخواست دائر کی تھی، جس کے جواب میں کہا گیا کہ ان کمروں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تالے لگائے گئے ہیں۔
’اس وقت ان کمروں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں‘

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو میں نے لکھنو کے ہائی کورٹ سے رجوع کیا

واضح رہے کہ انتہا پسندانہ ہندوتوا نظریے کی پرچارک ہندو تنظیمیں تاج محل کو ’تیجو مہلایا کا مندر‘ قرار دیتی ہیں.

Tags:

Hindu ExtremismHinduismTaj Mahal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت: ’گرل فرینڈ نے دھوکہ دیا تو عمارت کو آگ لگا دی‘، سات افراد ہلاک

Next

امریکہ: ہیپاٹائٹس کا پراسرار پھیلاؤ، پانچ بچے ہلاک، سو شدید بیمار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme