Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

توشہ خانہ کیس: عمران خان نے جیو نیوز پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2022 2 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی نیوز چینل جیو، اینکر شاہزیب خانزادہ اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے

ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات میں ان کے وکیل حسن شاد نے یہ کیس فائل کیا

عمران خان کی اس ٹویٹ پر تاحال جیو نیوز یا دیگر فریقین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

رواں برس نومبر میں دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد سینتالیس سالہ تاجر عمر فاروق ظہور نے جیو ٹی وی پر اینکر شاہزیب خانزادہ کے پروگرام سمیت مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فرح شہزادی (فرح خان) سے کچھ بیش قیمت اشیا خریدیں، جو سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بطور تحفہ دی تھیں

سعودی تحائف کی فروخت کے معاملے کے تناظر میں عمر فاروق، جن کا پورا نام شیخ عمر فاروق ظہور ہے، کی شخصیت اور مشتبہ ماضی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں سننے میں آتی رہی ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور اقتدار میں غیر سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی زیرِ بحث آچکا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی اس حوالے سے ایک درخواست زیر سماعت ہے جبکہ پاکستانی میڈیا بھی ماضی میں اس پر طبع آزمائی کر چکا ہے

جبکہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ دینے کے بعد فوجداری کاروائی کے لیے معاملہ اسلام آباد کی مقامی عدالت (سیشن کورٹ) کو بھیجا تھا

اس کیس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عدالت میں بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں

یاد رہے کہ رواں برس چار اگست کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن نواز رانجھا نے حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قانونی ماہرین کے دستخطوں کے ساتھ عمران خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئین پاکستان کے آرٹیکلز 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔

Tags:

ali imran filed case against david rose and daily maildaily mail casedefamation case against geoimran ali yousafImran Khanimran khan caseimran khan disqualified in tosha khana caseimran khan disqualified in toshakhana caseimran khan latest newsimran khan newsimran khan ptiimran khan tosha khanaimran khan tosha khana caseimran khan toshakhana caseshahbaz sharif defamation casetosha khana casetoshakhana casetoshakhana case imran khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عاجزی و برابری کا قانون ناروے والوں کے لیے دردِ سر کیسے؟

Next

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ: اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان متوقع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme