Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تھرکول میں تشدد سے ملازم دودو بھیل کی ہلاکت، سیکیورٹی انچارج کے خلاف مقدمہ

By Akhtar Rasool
جولائی 7, 2021 2 Min Read
0

مٹھی: عدالت نے تھرکول کے سیکیورٹی انچارج کیخلاف کمپنی کے ملازم کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مٹھی کی عدالت میں تھرکول ملازمین پر سیکیورٹی گارڈز کے تشدد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سیکیورٹی گارڈز کے انچارج سمیت چارگارڈز پرمقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

گارڈز کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے ملازم دودو بھیل کی ہلاکت کا مقدمہ پہلے ہی چار گارڈز کے خلاف درج ہے۔ عدالت میں زخمی ملازم غلام قادرکھوکھر کے والد محمدحسن نے اندارج مقدمہ کی درخواست داخل کی تھی

اس سے قبل اسلام کوٹ میں مزدور دودو بھیل کے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے جاری دہرنے پر اچانک پولیس نے چڑھائی کر دی اوت مظاہرین پر تشدد کیا

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر دودو بھیل قتل کیس اور مٹھی اسلام کوٹ میں احتجاج کے دوران صحافیوں پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی وزراء کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں صوبائی وزراء امتیاز شیخ، سید سردار علی شاہ اور نواب تیمور خان تالپور شامل ہیں

وزراء کمیٹی تحقیقات کے لیے آج تھر پہنچے گی اور مقتول دودو بھیل کے لواحقین اور تھر کول کمپنی حکام سے ملاقات بھی کرے گی

واضح رہے کہ تھر میں گوڑانو ڈیم کے علاقے میں چوری کے الزام میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے محافظوں کے مبینہ تشدد سے ملازم دودو بھیل جاں بحق ہوگیا تھا، سندھ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر لواحقین نے دھرنا دیا اور احتجاج کیا تو پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کی کوریج کے دوران صحافیوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں.

Tags:

Dodo BheelMurderThar Coal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

Next

دلیپ کمار دنیا کے اسٹیج پر اپنا کردار نبھا چلے..

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme