Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تھر کے لوگوں نے نایاب جانوروں کے شکاری پکڑ لیے

By Akhtar Rasool
جولائی 5, 2022 2 Min Read
0

صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں نایاب نسل کے جانوروں کا غیرقانونی شکار کرنے والے تین شکاریوں کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور ان سے شکار کیے گئے جانور برآمد کر لیے ہیں

علاقہ مکینوں نے غیرقانونی شکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تھر کے علاقہ مکینوں نے غیرقانونی شکار کو انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کی غیرذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نایاب نسل کے جانوروں اور پرندوں کو شکاریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

اہل علاقہ کے مطابق مٹھی کے قریب گیم سینچری کے گاؤں گودہیار اور اطراف میں فائرنگ کی آوازیں سن کر وہاں پہنچے تو تین شکاری گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ان کو پکڑ لیا گیا

یاد رہے کہ مٹھی کے قریب دیہات گودہیار، رنگیلو اور بھاری کاتڑ کے جنگل میں نایاب نسل کے ہرنوں کا شکار کیا گیا ہے، یہ علاقہ گیم سینچری کے طور پر ڈکلیئرڈ ہے، جہاں پر شکار پر پابندی ہے

مٹھی کے رہائشی لیاقت نوری کے مطابق ’شکاریوں کے قبضے سے شکار کیے گئے سات ہرن اور ایک خرگوش برآمد کیا گیا۔‘

ان کا کہنا تھا اہل علاقہ مردہ ہرنوں کو لے کر مٹھی پہچنے اور کشمیر میں احتجاج ریکارڈ کروایا

لیاقت نوری کا کہنا تھا کہ شکاریوں کا تعلق عمرکوٹ سے ہے۔ ان میں عبدالغنی نہڑیو،علی احمد منگریو اور سلام باری شامل ہیں جبکہ دو شکاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

مٹھی کے رہائشیوں نے بتایا ’شکاریوں نے ہم پر بھی فائرنگ کی، اس لیے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے اور سخت سزا دی جائے تاکہ نایاب جانوروں کو بھی تحفظ مل سکے‘

مٹھی کے رہائشی لیاقت نوری کہتے ہیں ’کئی برس سے تھرپارکر کے مختلف اضلاع میں نایاب نسل کے ہرن اور مور شکاریوں کی نشانے پر ہیں۔ علاقے میں قحط سالی اور بیماریوں کی وجہ سے پہلے ہی جانور اور پرندے بری طرح متاثر ہیں جبکہ ایسے میں غیرقانونی شکار سے ان کی نسلیں معدومیت سے دوچار ہو رہی ہیں‘

تھرپاکر کے مقامی صحافی دلیپ کمار نے ٹویٹ میں وڈیو شیئر کی جس میں واقعے کے بعد مقامی لوگ احتجاج کر رہے ہیں

دلیپ کمار کے مطابق ’تھر میں کبھی نایاب ہرن پائے جاتے تھے، اب کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے، انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔‘

Tags:

Hunting DeerRare AnimalsSindhThar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سستی گاڑیوں کی خرید و فروخت: کراچی میں لگنے والے گاڑیوں کے اتوار بازار کی کہانی

Next

افغانستان: ملا عمر کی زمین میں چھپائی گئی گاڑی نکال لی گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme