Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

تین سال بعد دنیا کا ہر چوتھا آئی فون بھارت میں بنا ہوا ہوگا

By Akhtar Rasool
ستمبر 22, 2022 3 Min Read
0

دنیا کے بڑے مالیاتی کاروباری اداروں میں سے ایک ’جے پی مورگن‘ کے مطابق آج سے تین سال بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا ہر چوتھا آئی فون بھارت میں تیار شدہ ہوگا، جو چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل فون مارکیٹ ہے

جے پی مورگن کے مالیاتی تجزیہ کاروں نے بدھ 21 ستمبر کے روز بتایا کہ ایپل کی کوشش ہے کہ وہ مسلسل بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باعث چین میں لاک ڈاؤن کے انتہائی سخت ضابطوں کے پیش نظر اپنی مصنوعات کی پیداوار کا ایک حصہ چین سے باہر منتقل کر دے

اس تناظر میں توقع ہے کہ ایپل اپنے مشہور زمانہ آئی فون کے تازہ ترین ماڈل iPhone 14 کی مجموعی پیداوار کا لگ بھگ پانچ فیصد حصہ رواں برس کے آخر تک بھارت منتقل کر دے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی امکان ہے کہ 2025ع تک ایپل کا ہر چوتھا آئی فون بھارت ہی میں تیار شدہ ہوگا، جو چین کے بعد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور عالمی سطح پر موبائل فون کی دوسری سب سے بڑی منڈی بھی ہے

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ایپل کی آئی فون، میک بُک، آئی پیڈ، ایپل واچ اور ایئر پوڈز جیسی مصنوعات کا صرف پانچ فیصد حصہ ہی چین سے باہر تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن ان ماہرین کو اندازہ ہے کہ آج سے تقریباً تین سال بعد ان تمام مصنوعات کا قریب 25 فیصد چین سے باہر تیار کردہ ہوگا

واضح رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا شمار دنیا کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں ہوتا ہے اور اس کے صدر دفاتر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کُوپرٹینو میں ہیں۔ ایپل نے بھارت میں آئی فون کی اسمبلی لائن 2017ع میں شروع کی تھی

اس کے لیے ایپل نے پہلے تائیوان کی کمپنی وِسٹرون اور پھر تائیوان ہی کے فوکس کون گروپ کے ساتھ تعاون کیا تھا، کیونکہ ایسا کرنا اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی بھارت میں جدید ٹیکنالوجی مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت لازمی ہو گیا تھا

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث کئی بڑے بڑے عالمی اداروں کے لیے اپنی سپلائی چَین کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا تھا، لیکن اب ایپل سمیت کئی اداروں نے اپنی سپلائی چَین اور اسمبلی لائن کو چِین سے باہر منتقل کرنے کا عمل تیز تر کر دیا ہے

مستقبل قریب میں ایپل کے آئی فون سمیت اس کی تقریباً 25 فیصد مصنوعات کی بھارت میں تیاری سے متعلق یہ تجزیہ جے پی مورگن کے کاروباری ماہرین کی جس ٹیم نے کیا، اس کی سربراہی گوکُل ہری ہرن نامی تجزیہ کار نے کی

خیال رہے کہ ان کی طرف سے عالمی سطح پر کاروباری سرگرمیوں اور ترجیحات سے متعلق لگائے گئے ہر پانچ میں سے چار اندازے بالکل درست ثابت ہوتے ہیں

امریکی نیوز چینل بلومبرگ نے اسی ماہ کے اوائل میں بتایا تھا کہ بھارت کا بہت بڑا صنعتی گروپ ٹاٹا وِسٹرون کے ساتھ اس مقصد کے تحت کاروباری مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھا کہ بھارت میں آئی فون اسمبل کرنے کے لیے ایک ممکنہ مشترکہ صنعتی منصوبے کا حصہ بن سکے۔

Tags:

IndiaIndian EconomyIponeManufactureTaiwan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہزاروں برس قبل تدفین کی رسومات میں افیون کا استعمال

Next

ارجنٹینی فٹبالر امیلیانو سالا کی فضائی حادثے میں موت سے قبل پائلٹ نے کیا بتایا تھا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme