Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

جاپان میں خودکُشی کا بڑھتا رجحان: ٹائلٹ پیپر کی مدد سے نوجوانوں کو خودکُشی سے روکنے کی مہم

By Akhtar Rasool
دسمبر 31, 2022 3 Min Read
0

جاپان میں نوجوان طبقے میں خودکُشی کا رجحان اس معاشرے کا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے۔ حکام ایک عرصے سے مختلف طریقوں کے ذریعے اس سنگین مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم اب تک انہیں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی

اب جاپانی حکام نے ایک نئے اور انوکھے طریقہ کار کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو خودکشی جیسے جرم سے روکنے کی کوشش شروع کی ہے۔۔ اور وہ ہے ٹائلٹ پیپر!

آخر جاپان کے سماجی ماہرین کو یہ انوکھا خیال کیسے سوجھا اور انہوں نے ٹوائلٹ پیپر کو اس مہم کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں سوچا

اس کے پیچھے دراصل یہ سوچ تھی کہ ٹائلٹ پیپر کا استعمال جن معاشروں میں عام ہے، وہاں ہر کسی کی نظر اس پر ضرور پڑتی ہے۔ اگر ٹائلٹ پیپر پر کچھ درج ہو تو یقیناً اس کا استعمال کرنے والا ایک لمحے کے لیے اس پر غور ضرور کرتا ہے

اسی خیال کو بنیاد بناتے ہوئے زندگی سے بیزار اور پژمردگی کے شکار نوجوان، جو اپنی جان لینے پر تلے ہوتے ہیں، ان کے لیے ٹائلٹ پیپر پر مختلف پیغامات پرنٹ کیے گئے ہیں، جن پر درج ہے ”ڈیئر صارف، تم شاید اپنی زندگی کا خاتمہ چاہتے ہو‘‘

جاپان کے شہر یاماناشی کے ایک حکومتی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک اس مہم کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ”آپ بیت الخلا میں اکیلے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا کہ ایسے لمحات میں آپ کے ذہن میں انتشار اور فشار پیدا ہونے کے زیادہ خطرات پائے جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کوئی ایسا پیغام، جو شاید خودکُشی کا ارادہ رکھنے والے کے ذہن پر فوری طور سے اثر کر جائے، اس مقصد سے ٹائلٹ پیپرز پر مختلف پیغامات چھپوائے گئے ہیں“

ٹائلٹ پیپر، جو عموماً سفید کاغذ سے بنا ہوتا ہے، اس پر نیلے رنگ سے پرنٹ کیے گئے یہ پیغامات پڑھے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ہے ”پیارے، آپ ایک عرصے سے تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں، اگرچہ آپ دوسروں کے آگے خود کو بالکل ٹھیک پیش کر رہے ہوتے ہیں۔‘‘

ایک اور پیغام میں لکھا ہے ”آپ کو ہمیں سب کچھ بتانے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ ہمارے ساتھ اپنی تھوڑی سی کیفیت شیئر کر لیں تو کیسا رہے گا؟‘‘

جاپان میں خود کُشی کی غیر معمولی شرح اس معاشرے کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ تاہم گزشتہ برسوں کے دوران دنیا کے چند دیگر ممالک کی طرح جاپان میں بھی کورونا کی وبا خودکُشی کی شرح میں اضافے کا سبب بنی ہے

وزارتِ صحت کے مطابق 2020ع میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائی اسکول کی سطح کے طلباء کی خودکُشی سے ہونے والی اموات کی شرح نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جاپان کی وزارتِ صحت کے مطابق محض اس ایک سال یعنی 2020ع میں 499 ایسی اموات ریکارڈ کی گئیں۔“

یاماناشی کے حکومتی عہدیداروں کا خیال ہے کہ ٹائلٹ پیپرز کی شیٹس پر ایسے پیغامات، جو ان زندگی سے مایوس انسانوں کو بہتر زندگی کی یقین دہانی کرائیں، انہیں خود کشی سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹائلٹ پیپرز پر درج ہاٹ لائن نمبر ان نوجوانوں کی مدد کا ایک مؤثر اور کامیاب طریقہ ثابت ہو سکتا ہے

اس مہم کے تحت ٹائلٹ پیپرز کے چھ ہزار رولز پر پیغامات اور فون نمبر پرنٹ کروائے گئے ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ بارہ مختلف علاقوں کی یونیورسٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ذہنی صحت کے امور کے ماہرین کی طرف سے خاکوں پر مبنی چند پیغامات بھی تیار کیے گئے ہیں، جنہیں ان ٹائلٹ پیپرز پر چھپوایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ایک خاتون جس کے ہاتھ میں چھتری ہے اور وہ آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، یا ایک غیر معمولی شکل کی بلی وغیرہ بنی ہے۔

Tags:

american foundation for suicide preventionjapanjapan suicidejapan suicide newskorea suicidelack of identity major factor in māori suicidenational suicide prevention awareness monthnorthern ireland suicidesouth korea: suicide nationsuicidalSuicideSuicide awarenesssuicide in indigenous communitiessuicide in koreasuicide nationSuicide preventionsuicide prevention monthsuicide ratesuicidesteen suicideYouth Suicidezero suicides
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نسل پرست انگریز کی جانب سے کرکٹر عظیم رفیق کے باغ میں رفع حاجت کا واقعہ۔۔ آخر معاملہ کیا ہے؟

Next

اسرائیل سے سندھ کی کپاس ملنا اور سینٹ تھامس کی ٹیکسلا آمد، معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme