Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

جیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لی

By Akhtar Rasool
مارچ 17, 2022 2 Min Read
0

پیساڈینا، کیلیفورنیا – امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ جیمس ویب خلائی دوربین (JWST) کے آئینوں کی الائنمنٹ درست کرکے ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنے کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، جس کی تصدیق ایک ستارے کی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ کر کی جاچکی ہے

واضح رہے کہ ’’جے ڈبلیو ایس ٹی‘‘ خلاء میں اب تک بھیجی گئی سب سے طاقتور اور مہنگی ترین دوربین ہے

یہ ناسا، یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) اور کینیڈین خلائی ایجنسی کا 9 ارب ڈالر لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے، جسے مکمل ہونے میں تقریباً بائیس سال میں لگے

یہ دوربین 25 دسمبر 2021 کے روز خلاء میں روانہ کی گئی، جنوری 2022 کے آخری ہفتے میں اپنے مطلوبہ مدار ’’ایل 2 آربٹ‘‘ میں پہنچی جبکہ فروری 2022 میں اس کے آئینوں کی سیدھ درست کرنے کا مرحلہ شروع کیا گیا، جس کے دوران ’’جے ڈبلیو ایس ٹی‘‘ نے کچھ ستاروں کی ابتدائی آزمائشی تصویریں بھی کھینچیں

ماہرین نے یہی سلسلہ مزید آگے بڑھاتے ہوئے اب ایک نیا سنگِ مِیل عبور کرلیا ہے

’’جے ڈبلیو ایس ٹی‘‘ کے تمام اٹھارہ آئینوں کی سیدھ / الائنمنٹ مکمل طور پر درست ہوچکی ہے اور اب وہ باہم مل کر ایک بہت بڑے آئینے کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہو چکے ہیں

آئینوں کی سیدھ درست ہونے کی تصدیق کے لیے 11 مارچ کو ناسا کی ٹیم نے ’’جے ڈبلیو ایس ٹی‘‘ سے ایک ستارے کی صاف ستھری آزمائشی تصویر کھینچی، جسے خصوصی الگورتھم استعمال کرنے والے ایک سافٹ ویئر سے پروسیس کرکے مزید واضح کیا گیا

گزشتہ روز ناسا نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ تصویر اور وڈیو بھی جاری کی

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ’’جے ڈبلیو ایس ٹی‘‘ کی کارکردگی ان کی توقعات کے مطابق، بلکہ ان سے بھی بہتر ہے

آئندہ چند ہفتوں میں جیمس ویب خلائی دوربین سے دور دراز ستاروں کی مزید تصویریں کھینچ کر آئینوں کی سیدھ درست ہونے سے متعلق مزید اطمینان کیا جائے گا

ماہرین کو امید ہے کہ یہ خلائی دوربین اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق، یا اس سے بھی پہلے، اپنے اصل مشن پر کام شروع کردے گی.

Tags:

James WebbJames Webb Space Telescope
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بائیڈن کا پوٹن کو جنگی مجرم کہنا ‘ناقابل قبول اور ناقابل معافی’ ہے، روس

Next

برطانیہ نے 50 سال پرانا قرض ادا کرکے ایران سے اپنے شہریوں کو چھڑالیا. قید سے رہا ہونے والی نازنین زاغری کون ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme