Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جیون ساتھی کی تعریف کرنے سے ذہنی صحت پر پڑنے والے پانچ مثبت اثرات

By Akhtar Rasool
مئی 13, 2023 2 Min Read
0

کئی لوگ ایسے بھی ہیں، جنہیں اپنے قریبی رشتوں کے لیے تعریفی کلمات یا صرف ’شکریہ‘ کہنا بھی بہت مشکل امر لگتا ہے، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اپنے جیون ساتھی کا شکریہ ادا کرنے اور تعریف کرنے سے نہ صرف رشتے پر خوشگوار اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ یہ اُن لوگوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے، جو اپنے جیون ساتھی کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے بہت خاص ہیں

ماہرین یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کی زندگی میں حصہ لیں، اُن کی کوششوں کو دیکھیں اور یہ بھی دیکھیں کہ وہ آپ کی زندگی میں کون سی تبدیلیاں لا رہے ہیں

اپنے جیون ساتھی کی مثبت چیزوں کو دیکھنے سے ہم نہ صرف ان کی غلطیوں کو درگزر کرنا شروع کرتے ہیں بلکہ خود ہم اپنے بارے میں بھی اچھا محسوس ہ
کرتے ہیں

اس حوالے سے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہرِ نفسیات اور مانستھلی کی بانی ڈاکٹر جیوتی کپور نے اپنے جیون ساتھی کی تعریف کرنے سے ذہنی صحت کو ملنے والے فواہد بیان کیے ہیں، جو کچھ یوں ہیں

خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے

جب آپ اپنے جیون ساتھی کی تعریف کرتے ہیں تو اِس سے نہ صرف اُس میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ آپ کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے

دباؤ کم ہوتا ہے

جب آپ اپنے جیون ساتھی میں اچھی چیزیں دیکھیں تو اس کی تعریف کریں، اس سے آپ کے رشتے میں مثبت پہلو آتا ہے اور سکون بڑھتا ہے، جو آپ کی ذہنی صحت کے لیے مفید ہے۔ جب آپ اپنے ساتھی کے کاموں کے تعریف کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تو اس سے وہ آپ سے مزید کُھل کر اور دیانتداری سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں

خوشحالی کو تقویت ملتی ہے

جیون ساتھی کی تعریف کرنے اور اس کے شکر گزار ہونے سے آپ اور آپ کے جیون ساتھی میں ذہنی رشتہ قائم ہوتا ہے۔ جب آپ اپنی قدر اور تعریف محسوس کرتے ہیں، یہ آپ کے اندر قربت اور بے تکلفی پیدا کرتا ہے جس سے آپ کی ذہنی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے

آپ زیادہ پُر اُمید ہوتے ہیں

اپنے رشتے کے مثبت پہلوؤں پر غور کرنے سے آپ میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے اور آپ زیادہ پُر اُمید ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی ذہنی صحت کے لیے مفید ہے اور آپ کو مشکل وقت کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے

آپ زیادہ مطمئن رہتے ہیں

جب آپ اپنے جیون ساتھی کی تعریف کرتے ہیں تو یہ مجموعی طور پر آپ کے رشتے میں اطمینان پیدا کرتا ہے۔ ایک خوش اور صحت مند رشتہ ایک مضبوط سپورٹ سسٹم مہیا کرتا ہے، جس سے آپ کی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔

Tags:

benefits of prolonged fastingbenefits of walking everydayfree mental health supportfree mental health websitesget mental health support for freeHealthhealth benefits of walkinghow to improve mental healthimprove mental healthmental healthmental health and happinessmental health and meditationmental health and wellbeingmental health awarenesspositive mental healththe benefits of walkingwalking health benefitswellbeing and mental health
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مہنگائی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ تھم نہ سکا

Next

حکومت سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے ابھی تک رقم نہیں دے سکی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme