Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

حکومت ’قرض‘ چُکانے کے لیے 275 کھرب روپے ’قرض‘ لے گی

By Akhtar Rasool
جون 28, 2022 1 Min Read
0

حکومت نے قرضوں کی واپسی اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے قومی اسمبلی سے 275کھرب روپے (27.5 ٹریلین) کے قرضے لینے کی منظوری طلب کرلی

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2022-23ء کیلیے 279 کھرب روپے کے اخراجات کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کی جس میں 440 ارب روپے کے دیگر (قرضوں کے علاوہ) اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں

وفاقی حکومت قرضوں کی اصل رقم اپنے بجٹ میں سے ادا نہیں کرتی بلکہ ان کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرضوں سے متعلق اخراجات کا حجم آئندہ مالی سال کے بجٹ سے بھی 3 گنا زیادہ ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی کے سامنے charged expenditures کے تحت 279 کھرب روپے کی مجموعی ڈیمانڈ پیش کردی۔ اس کے علاوہ 440 ارب روپے کی منظوری قومی اسمبلی، سینیٹ، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ، ایوان صدر، اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی اور ٹیکس محتسب اور دفترخارجہ کے اخراجات کے لیے طلب کی گئی ہے۔ 279 کھرب روپے کے قرضے charged expenditure ہیں اور آئین کے تحت قومی اسمبلی ان اخراجات کو مسترد یا ویٹو کرنے کا اختیار نہیں رکھتی

پارلیمان کے ایوان زیریں کا کردار صرف اسے منظور کرنے کی حد تک ہے۔ قرضوں پر 39.50 کھرب روپے کے سود کے علاوہ ، جو وفاقی بجٹ کا حصہ ہوگا، باقی ماندہ رقم ملکی اور غیرملکی مارکیٹوں سے براہ راست قرض لی جائے گی جو سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوگی۔

Tags:

government will borrowLoanLoan OxygenPakistanRs 275 trillion to repay the debt
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

Next

ہرکیولیس کے دو ہزار سال پُرانے مجسمے کا سر دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme