Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہرکیولیس کے دو ہزار سال پُرانے مجسمے کا سر دریافت

By Akhtar Rasool
جون 28, 2022 2 Min Read
0

دنیا کے مشہور اینٹی کِیتھیرا جہاز کے ملبے سے دیو مالائی کردار ہرکیولیس کے دو ہزار سال پُرانے مجسمے کا سر دریافت کر لیا گیا

پُراسرار اینٹی کِیتھیرا نظام کے متحمل اس جہاز کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دو ہزار سال سے زیادہ عرصہ قبل رومی دور میں ایگیئن سمندر میں ڈوب گیا تھا، جس کو 1900ع میں یونان کے جزیرے اینٹی کِیتھیرا میں گلائفیڈیا کے مقام پر غوطہ خوروں نے دریافت کیا۔ اس کے بعد سے زیر آب آثار تلاش کرنے والے ماہرین اس جگہ پر تلاش میں لگے ہوئے ہیں

مجسمے کا دریافت ہونے والا سر ایک دوسرے مجسمے ’دی فارنیس ہرکیولیس‘ میں بنائے گئے ہرکیولیس کے چہرے سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ ’ہرکیولیس آف اینٹی کِیتھیرا‘ کا سر ممکنہ طور پر اس بغیر سر کے مجسمے کا حصہ ہے جو ابھی ایتھینز کے قومی آثارِ قدیمہ کے عجائب خانے میں رکھا ہوا ہے۔ اس مجسمے کو 1900 میں دریافت کیا گیا تھا

یونان کی وزارتِ ثقافت اور کھیل کی پریس ریلیز کے مطابق دیگر دریافتوں میں سنگِ مرمر کی بنیاد اور مجسمے کی ٹانگیں شامل ہیں جو سمندری کچرے سے ڈھکی ہوئیں تھیں

ماہرین کو ایک ٹھوس بنیاد میں دو انسانی دانت بھی ملے۔ ان دانتوں کے علاوہ دریافت ہونے والی اشیاء میں جہاز کی اشیاء جیسے کہ کانسی اور لوہے کی کیلیں اور لنگر شامل ہیں

دریافت ہونے والی ان باقیات کا تجزیہ اور انسانی دانوں کا ڈی این اے بہت سے رازوں پر سے پردہ اٹھائے گا اور ملبے کی تاریخ کے متعلق اہم معلومات فراہم کرے گا۔

Tags:

Herculesold statue
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت ’قرض‘ چُکانے کے لیے 275 کھرب روپے ’قرض‘ لے گی

Next

بھارت میں صحافیوں، کسان تنظیموں اور پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme