Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

حکومت نے 2 ماہ کے دوران بینکوں سے 760 ارب روپے کا ریکارڈ قرض حاصل کر لیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 9, 2022 2 Min Read
0

موجودہ وفاقی حکومت رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے دو ماہ کے دوران بینکوں سے 760 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ قرض حاصل کر چکی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا بینکوں سے حاصل کردہ رقم پر نہ صرف انحصار بڑھا ہے، بلکہ قرض لینے کی لاگت بھی بہت زیادہ ہے

وفاقی حکومت نے جولائی تا اگست کے دوران بینکوں سے جو 760 ارب روپے کا قرض لیا ہے، یہ کتنا زیادہ ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مالی سال 2022 کی اسی مدت میں یہ صرف 76 ارب 40 کروڑ روپے تھا

نئی حکومت مالی سال 2023ع کے دوران بینکوں سے بہت زیادہ شرح پر اندھا دہند قرض لے رہی ہے، ٹریژری بلوں کی تازہ ترین نیلامی سے پتا چلتا ہے کہ حکومت نے تین ماہ کے لیے 15.99 فیصد پر قرض لیا جو کہ شرح سود سے تقریباً ایک فیصد زیادہ ہے

دو ماہ میں افراطِ زر کی بنیادی شرح 27 فیصد سے زائد ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹیٹ بینک افراطِ زر میں کمی کے لیے شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتی ہے، شرح سود میں مزید اضافہ حکومت کی جانب سے بینکوں سے گراں قیمت قرض لینے کی صورت میں سامنے آئے گا

حکومت کا بجٹ قرض یہ بھی ظاہر کر رہا ہے، کہ طے شدہ حد پار ہو چکی ہے، مالی سال 2022 کی اسی مدت میں 232 ارب روپے کے قرض کے مقابلے میں جولائی تا اگست بجٹ کے قرضے 85 ارب 43 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں

موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اقتصادی ترقی میں مزید سست روی کے ساتھ حکومت کی آمدنی میں زبردست کمی دیکھنے میں آئے گی، جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے مزید قرض لینے کا بھی امکان ہے

مزید برآں وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 2023 میں عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے طے کردہ 3.5 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ناقابل حصول ہے، اس کی بجائے 2.3 فیصد کی شرح نمو زیادہ حقیقت پسندانہ ہے

سیلاب اور حکومتی عدم توجہی کے باعث زرعی شعبے کی نمو 3.9 فیصد کے سالانہ ہدف سے 0.7 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ صنعتی شعبے کی نمو 5.9 فیصد کے سالانہ ہدف سے 1.9 فیصد کم ہونے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، یہ تمام تخمینے کم اقتصادی ترقی کی شرح کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جو حکومت کے لیے کم آمدنی پیدا کرنے کا سبب بنیں گے اور نتیجہ بینکوں سے زیادہ قرض لینے کی دلدل میں مزید دھنسنے کی صورت میں نکلے گا

ایک طرف جہاں بیرونی قرضوں نے حکومت پر دباؤ بڑھایا ہے، وہیں اندرونی قرضوں نے بھی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے، اندرونی اور بیرونی قرضوں سمیت مرکزی حکومت کے قرضوں میں 6 کھرب 799 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 31 جولائی 2022 تک قرض 50 کھرب 503 ارب روپے رہا۔

Tags:

bankruptBanks LoanFalling StatePakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پولیس اہلکار کے تشدد کے خوف سے کنویں میں چھلانگ لگانے والا شخص ہلاک

Next

شکور شاد کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل، دیگر پی ٹی آئی ارکان کا کیا ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme